پاک سری لنکا کرکٹ میچ، محکمہ موسمیات انگلینڈ نے شائقین کو مایوس کر دیا

0
48

ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں‌ کے مابین میچ تاحال شروع نہیں‌ ہو سکا، موسم خراب ہے اور بارش مسلسل جاری ہے. جوں‌ جوں‌ وقت گزرتا جارہا ہے کرکٹ شائقین میں‌ بے چینی کی لہر بڑھتی جارہی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شام سات بجے تک انتظار کیا جائے گا اگر بارش رک جاتی ہے تو دونوں ٹیمیں‌ بیس بیس اوورز کا میچ کھیلیں‌ گی. ابھی یہ خبریں‌ آرہی تھیں‌ کہ اسی دوران محکمہ موسمیات انگلینڈ‌ کا یہ بیان بھی منظرعام پر آگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چند گھنٹے تک بارش رکنے کا کوئی امکان نہیں‌ ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بارش مزید تیز ہونے کا اندیشہ ہے. محکمہ موسمیات کے اس اعلان کو مدنظر رکھا جائے تو دونوں ٹیموں‌ کے مابین میچ مشکل نظر آتا ہے اور آئی سی سی کی جانب سے اس میچ کے منسوخ ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہو گئے ہیں. اس صورتحال پر کرکٹ شائقین مایوس اور پریشان نظر آتے ہیں.

آئی سی سی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر دونوں ٹیموں‌ کے مابین میچ نہ ہوا تو پاکستان اور سری لنکا کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا. واضح‌ رہے کہ پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ‌ نے میچ نہ ہونے کو پاکستان کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم آج کے میچ کیلئے فیورٹ تھی.

Leave a reply