لاہور: محمود خان اچکزئی نے لاہوریوں کی توہین کر دی،انگریزاورہندوکاپٹھوقراردیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مینار پاکستان جلسے کے دوران ایک طرف جب کہ اسٹیج پر مریم نواز موجود ہیں، وہاں محمود خان اچکزئی نے لاہوریوں کی توہین کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی اسٹیج پر موجودگی کے دوران محمود خان اچکزئی نے خطاب میں لاہوریوں کی توہین کرتے ہوئے کہا کہ لاہور والوں نے ہندو اور سکھوں سے مل کر انگریز کا ساتھ دیا۔
محمود اچکزئی نے اپنے خطاب میں لاہوریوں کو انگریز سامراج کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہوریوں نے انگریز کے ساتھ مل کر افغان سرزمین پر قبضے کی کوشش کی۔
یاد رہے کہ کراچی جلسے میں محمود خان اچکزئی نے اردو سے متعلق متنازع گفتگو کی تھی، جس پر انھیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔یہ بھی یاد رہے کہ محمود خان اچکزئی نوازشریف کے محسن اور سیاسی استاد ہیں ،نوازشریف محمود خان اچکزئی کی ہی ہدایات کواپنی سیاست کا اوڑھنا بچھونا بناتے ہیں
واضح رہے کہ پی ڈی ایم کا مینار پاکستان کا جلسہ تمام تر بدنظمیوں کے ساتھ شروع ہو چکا ہے، پنڈال میں اس وقت اندازوں سے بھی کم لوگ جمع ہوئے ہیں، جس کے بارے میں شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم نے اپنی سیاسی قبر خود کھود دی ہے۔








