ماحول دوست ہائبرڈ بسوں کی خریداری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت

0
125

ماحول دوست ہائبرڈ بسوں کی خریداری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا21واں اجلاس منعقدہوا۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ لاہور میں پہلے مرحلے میں 300 ماحول دوست ہائبرڈ بسیں چلائی جائیں گی۔ نئی بسوں میں خواتین،سپیشل اور نابیناافراد کے لئے علیحدہ سیٹیں مختص کی جائیں گی۔ سپیشل اورنابینا افراد کیلئے بس کے دروازے کے قریب سیٹیں مخصوص ہوں گی۔ ماحول دوست ہا ئبرڈ بسیں چلنے سے ماحولیاتی آلودگی او رسموگ میں کمی ہوگی۔ خواتین او رلوگوں کو آمد ورفت کی سستی اور معیاری سہولت ملے گی۔ لاہور میں خواتین کے لئے خصوصی بس سٹاپ بھی بنائے جائیں گے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ماحول دوست ہائبرڈ بسوں کی خریداری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے ٹائم لائن مقرر کی جائے اور بسوں کی خریداری کے عمل کو جلد مکمل کیاجائے اورتمام ضروری امور جلد طے کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے بسوں کی خریداری کے عمل کے بارے میں بریفنگ دی۔ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، اتھارٹی کے اراکین،ایم پی ایزکرنل (ر) غضنفر عباس شاہ،خدیجہ عمر، شمیم آفتاب، خاور حیات، غزالہ فرید، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری خزانہ، ایم ڈی پی ایم اے، سیکرٹری پی ایم اے اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

Leave a reply