آلودگی کا لغوی معنی اس چیز کی موجودگی ہے جو نقصان دہ ہے یا ماحول پر برا اثر ڈالتی ہے۔ آلودگی قدرتی ماحول میں منفی تبدیلیوں کا اسباب بن سکتی ہے۔ صاف ستھری فضا اور تازی ہوا ہماری بنیادی ضرورتوں میں ایک ہے ۔ ماحولیاتی آلودگی زمینی فضا کو کافی حد تک نقصان پہنچاتی ہے اور اسکے نتیجے میں منفی ماحول زندگی کیلٸے نقصان دہ نہیں ہے۔
ماحولیاتی آلودگی کی بڑی وجہ ہمارا موجودہ رہہن سہن ہے ۔ اس سے کچھ ایسی نقصان دہ تبدیلیاں ہوئی ہیں جو ہمارے روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کررہی ہیں۔ آلودگی کی اہم وجہ بہت مختلف قسم کے فضلہ مواد ہیں۔ آلودگی ماحول اور ماحولیاتی نظام کے توازن میں رکاوٹ کا باعث ہے۔ ترقی اور جدیدیت نے آلودگی میں تیزی سے اضافہ کیا ہے اور اس نے مختلف انسانی بیماریوں کو جنم دیا ہے اور سب سے المنگ بات یہ ہے کہ اس سےگلوبل وارمنگ میں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان دنیا کا وہ خوش قسمت ملک ہے، جسے قدرت نے حسین وادیوں، اونچے کُہساروں، سمندر، بندرگاہوں،صحراؤں، اور وسیع میدانی خطّوں سے نوازا ہے، لیکن یہ بھی المیہ ہے کہ ہمارا ملک بدترین ماحولیاتی آلودگی کا شکار ہے، جس سے شہریوں کی صحت بھی بُری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
عالمی ادارے صحت کا کہنا ہے، پاکستان کا شمار ایشیا کے آلودہ ترین ممالک میں ہوتا ہے۔ اس کی ایک وجہ اوربھی ہےکہ لوگ ماحولیاتی آلودگی کے بارے میں بہت کم معلومات رکھتے ہیں.
پاکستان کی آبادی میں تیزی سے اضاف، بنیادی خوراک اور رہائش کی طلب میں اضافے کی وجہ سے جنگلات کی کٹائی تیز ہوگئی ہے۔ انسانوں کے ذریعہ پھیلائی ہوئی زہریلی گیس جیسے کہ، کاربن مونو آکسائڈ مٹی ، ہوا اور پانی کی آلودگی کا سب سے بڑی وجہ ہے۔
پچھلے کچھ عرصے سے پاکستان، خصوصاً پنجاب کی فضا میں اسموگ کا مسلہ بہت ہی سنگین ہوگیا ہے اور ان علاقوں میں رہنے واے لوگ سانس کے مسئلہ کا شکار ہوجاتے ہیں ، ان کے پھیپھڑے بھی اس آلودگی سے بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ نیز، ملک کے دیگر شہروں، جیسے کراچی، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، کوئٹہ اور پشاور میں بھی فضائی آلودگی کی مقدار بین الاقوامی معیار سے کہیں زیادہ ہے۔ فضائی آلودگی سے نہ صرف فصلوں بلکہ درختوں پر انتہائی بُرے اثرات مُرتب ہورہے ہیں
لہذا پاکستان کے بڑے بڑے شہروں پر نظر ڈالیں، تو ہر جگہ گندگی غلاظت ، اور کوڑے کرکٹ کے اَنبار نظر آتے ہیں۔ پولیتھین بیگز، سیوریج لائن بلاک کا سبب بنتے ہیں، جس کیوجہ سے نالوں کا پانی روڈز پر پھیل جاتا ہے اور اُن پر بیٹھنے والی مادھوں مکّھیاں اور دیگر رینگے والے حشرات مختلف بیماریاں پھیلانے کا باعث بنتے ہیں۔ پھر ملک پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی کا ایک بڑا سبب دھواں پھیلانے والے کارخانے بھی ہیں، جن پر کوئی حکومتی محکمہ ایکشن نہیں لیتا ہے.
اگرچہ حکومتیں ان مسائل سے نمٹنے کیلٸے بھرپور کوششیں کررہی ہیں۔ البتہ، پاکستانی عوام پر بھی ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان کوششوں میں حکومتیں کا ساتھ دیں کہ ماحولیاتی آلودگی کسی ایک کا نہیں،بلکہ ہم سب کا سنگین مسئلہ ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے
@JahantabSiddiqi