میں نہیں چاہوں گی کہ میرے بچوں کی پرورش میڈز کے ہاتھوں ہوں سارہ خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ میں اپنے بچوں کی پرورش خود کروں گی اور اپنی والدہ جیسی ماں بنیں گی-

باغی ٹی وی : سارہ خان نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاںان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش کیسے کریں گی کیسی والدہ بنیں گی سخت گیربچوں پر اپنی مرضی تھوپنے والی یا نرم –

جس پرسارہ خان نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش بالکل ویسے ہی کریں گی جیسے ان کی والدہ نے کی تھی وہ اپنی اماں جیسی امں بنیں گی-
https://www.instagram.com/p/CESBpqpnYj1/?igshid=lqmiid2b2tu9
انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے ہمیں ہمیشہ یہ کہا کہ انسان کو اللہ نے دماغ دیا ہے اور اشرف المخلوقات بنایا ہے کیونکہ انسان کو اللہ نے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت دی ہے دو راستے ہیں زندگی کے تو آپ سوچ سمجھ کر انتخاب کریں کہ آپ نے کونسا راستہ اپنانا ہے-

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ نہیں چاہیں گی کہ ان کے بچوں کی پرورش میڈز کے ہاتھوں ہوں کیونکہ اگر ان کی میڈز بچوں کوپالیں گی تو فطری طور پر بچے ویسی ہی عادتیں سیکھیں گے۔ میں اپنے بچوں کوایک بہترانسان بناؤں گی تاہم وہ زندگی میں وہ سب کچھ کریں گے جو وہ کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ سارہ خان اور ماڈل و گلوکار فلک شبیر نےگزشتہ ماہ کی 17 کو کورونا لاک ڈاؤن کے دوران منگنی کی تصدیق کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی شادی کر لی تھی۔

Comments are closed.