پی ٹی آئی کے رہنما اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ہی تمغہ امتیاز دینےکے لئے مہوش حیات کا نام تجویز کیا تھا

اداکارہ مہوش حیات کو مارچ 2019 میں حکومت پاکستان کی جانب سے فلموں میں شاندار اداکاری پر تمغہ امتیاز ایوارڈ سے نوازا گیا تھا مہوش حیات کو 23 مارچ کو ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں تمغہ امتیاز دیا گیا تھا جس پر لوگوں نے انہیں آن لائن تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا

مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دیے جانے پر کئی لوگوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے تو دعوی کیا تھا کہ اداکارہ کو مذکورہ ایوارڈ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک رہنما سے تعلقات کی وجہ سے دیا جا رہا ہے اس دعوے کے بعد جہاں مہوش حیات نے پلیٹ فارم کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا وہیں کئی اداکار بھی مہوش حیات کی حمایت میں سامنے آئے تھے اگرچہ انہیں تمغہ امتیاز ملے ہوئے تقریبا ایک سال گزر چکا ہے تاہم اب بھی انہیں اس پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے

مہوش حیات کا ایک اور بولڈ تصویر کے ساتھ تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب


تاہم اب پی ٹی آئی کے رہنما اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ہی تمغہ امتیاز دینے کے لئے مہوش حیات کا نام تجویز کیا تھا

نجی چینل ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’ایک دن جیو کے میزبان سہیل وڑائچ نے فواد چوہدری سے سوال کیا کہ آپ کس طرح کی موسیقی سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور آپ کو کون سی اداکارہ پسند ہے؟

فواد چوہدری نے کہا کہ وہ استاد نصرت فتح علی خان کی موسیقی سے لطف اندوز ہوتے ہیں فواد چوہدری نے کہا کہ ان کو صوفی کلام اور قوالی بہت پسند ہے

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ مہوش حیات ہیں

انہوں نے کہا کہ میں مہوش حیات سے پہلے کبھی نہیں ملا تھا لیکن جب تمغہ امتیاز کے لیے بہترین اداکارہ کا نام تجویز کرنے کی بات آئی تھی تو میں نے ان کا نام تمغہ امتیاز کے لیے تجویز کیا تھا جس کی وجہ ان کا فلموں میں اداکاری اور کام دیگر دوسری اداکارؤں سے بہت اچھا ہونا ہے

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک بڑی عجیب بات ہے کہ ایوارڈز کے لیے لوگ اتنی سفارشیں کرواتے ہیں جس کی کوئی حد نہیں

فواد چوہدری کی اس بات پر میزبان سہیل وڑائچ نے ان سے سوال کیا کہ کیا مہوش حیات کا نام تمغہ امتیاز کے لیے تجویز کرنے کے لیے آپ سے سفارش کروائی گئی تھی؟

مہوش حیات کی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی خبروں کی تردید


میزبان کے اس سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ نہیں میں ایوارڈز کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہوں اور میں نے کہا تھا کہ ایوارڈ صرف ان کو ہی ملنا چاہیے جو اپنے شعبوں کے ٹاپرز ہیں

مسلسل سیاسی پارٹیاں بدلے جانے کے حوالے سے سہیل وڑائچ کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وہ نظریاتی سیاست نہیں کرتے بلکہ وہ حقیقت پسند ہیں

پی ٹی آئی رہنما نے اعتراف کیا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ ق (پی ایم ایل کیو) سمیت سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے ساتھ بھی کام کر چکےہیں اور آج بھی ان کے ان تمام افراد سے اچھے تعلقات ہیں جن کے ساتھ وہ پہلے کام کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کی جانب سے سیاسی پارٹیاں بدلنے کے پیچھے حقیقت پسندی ہے اور پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیوں کا ایک ہی مقصد ہے کہ اقتدار میں آکر وہ ملک و قوم کی خدمت کریں

پروگرام کے میزبا نے سوال پوچھا کہ پاکستان کے لوگوں کو 70 فیصد بیماریاں پینے کے پانی سے لگتی ہیں کیا آپ کے پاس کوئی ایسا حل ہے جو آپ لوگوں کو سستا صاف اور صحت مند پانی پینے کے لئے دے سکیں ؟

اس کے جوا ب میں فواد چودھری نے کہا کہ سب سے آسان حل یہ ہے کہ ہم نے پرائیویٹ کمپنیز اور یوٹیلیٹیز سٹورز کے ساتھ ایم او یو سائن کیا ہے اب ایکسپریشنز آف انٹرسٹ دے رہے ہیں کہ ہم پی سی آر ڈبلیو آر فیصلہ کرے گا بتائے گا کہ کہاں پر اور کس قسم کا واٹر پلانٹ لگنا ہے پرائیویٹ کمپنیز آئیں اپنا پانی کا پلانٹ لگا لیں اور اپنا پانی بیچ دیں

وزیر اعظم صحت پروگرام، صحت کی سہولیات سب کا حق ،پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ


انہوں نے مثال دیتے ہوئے وضاحت کی کہ مثال کے طور پر آپ کو جو بوتل واٹر مل رہا ہے پچاس روپے کی لیٹر جو بوتل مل رہی ہے یہ پانی پچھتر پیسے سے پچانوے پیسے کی لاگت میں بک رہا ہے ہم کہہ رہے ہیں آپ کو ڈیڑھ روپے لیٹر میں بیچ دیں تو اس کے لئے ہم تیار ہیں کہ پرائیویٹ سیکٹر آئیں اور ہمارے ساتھ ملے ہم یوٹیلیٹی سٹورز سے شروع کر رہے ہیں اور یہاں سے پانی انشاءاللہ تعالی آپ کو ملنا شروع ہو جائے گا

Shares: