میں بھی انصاف کا متلاشی ہوں،سانحہ اے پی ایس کے بعد ریاست کی ناکامی کیا ہے؟ بلاول کی تنقید

میں بھی انصاف کا متلاشی ہوں،سانحہ اے پی ایس کے بعد ریاست کی ناکامی کیا ہے؟ بلاول کی تنقید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی برسی پر پیغام میں کہا ہے کہ اے پی ایس حملے کےشہید طلبہ کے والدین اب بھی انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں،یہ مذاق ہے کہ اے پی ایس کمیشن کی رپورٹ جاری نہیں کی گئی ہے،یہ ریاست کی ناکامی ہے سانحے کے متاثرین کو تاحال انصاف نہیں مل سکا،

بلاول زرداری نے مزید کہا کہ یہ ناقابل معافی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان اب بھی لاگو نہیں ہوا، ہر سانحے کے بعد ہم یہ اعادہ کرتے ہیں کہ ایسا کچھ’دوبارہ نہیں ہونے دیں گے،ریاست کی طرف سے اقدامات نہ اٹھانا ہماری عدم دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے  میں بھی انصاف کا تاحال متلاشی ہوں ، میں ان سب کو کہتا ہوں میں آپ کے ساتھ ہوں

سانحہ اے پی ایس، آرمی چیف میدان میں آ گئے، قوم کو اہم پیغام دے دیا

سانحہ اے پی ایس، وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا اہم ترین پیغام

سانحہ اے پی ایس،دہشت گردی کے خلاف وزیراعظم نے کیا پیغام دیا؟ اہم خبر

اےپی ایس پشاورپرحملےمیں ملوث 4دہشتگردوں کو2دسمبر2015 کوتختہ دارپرلٹکایاگیا،آرمی پبلک اسکول پشاورحملے کے چاروں دہشت گردوں کوکوہاٹ جیل میں پھانسی دی گئی،دہشت گردوں میں عبدالسلام،حضرت علی،مجیب الرحمان اورسبیل عرف یحییٰ شامل تھے،اے پی ایس حملے میں ملوث چاروں دہشت گردوں کوملٹری کورٹ نےسزائے موت سنائی تھی،دہشت گردتاج محمد مسلح افواج پرحملوں اورخودکش بمباروں کوپناہ دینےمیں ملوث تھا،دہشت گردتاج محمد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا،دہشت گرد تاج محمد آرمی پبلک اسکول پشاور پرحملے میں استعمال ہوا

Comments are closed.