میں بھی قانون کی خلاف ورزی کروں تو آپ ایکشن لیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تجاوزات کیس کی سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی گئی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تجاوزات پر کارروائی کا حکم دے دیا ،عدالت نے چیئر پرسن وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ سے سوال کیا کہ تجاوزات کے خلاف کیا ایکشن لیا؟ اگر نیشنل پارک میں کوئی بھی تجاوزات کرے تو اس کے کیا نتائج ہیں؟ مارگلہ ہلز نیشنل پارک تجاوزات پر آپ نےنوٹس کیوں نہیں لیا؟ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں، بے شک یہ عدالت قانون خلاف ورزی کرے آپ ایکشن لیں،چیئرپرسن وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے کہا کہ ہم نے ایکشن نہیں لیا کیونکہ ہمارے پاس اختیارات نہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگر میں بھی قانون کی خلاف ورزی کروں تو آپ ایکشن لیں،آپ کے کیا اختیارات ہیں؟ آپ کیا کر سکتے ہیں؟ آپ کو کیوں معلوم نہیں،
وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ
مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی
سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم
مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن
مارگلہ ہلز،درختوں کی کٹائی پرتحقیقاتی کمیٹی قائم،پاک فوج بھی کمیٹی کا حصہ
وکیل نے عدالت میں کہا کہ اسلام آباد وائلڈ لائف آرڈیننس 1979 کے تحت قید اور جرمانہ کی سزا ہو سکتی ہے،بورڈ کے پاس سیکشن 29 کے تحت گرفتاری کا اختیار بھی موجود ہے،عدالت نے کہا کہ وائلڈ لائف سے متعلق اتنا موثر قانون موجود ہے آپ نے صرف ترامیم کرنی ہیں، وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اس حوالے سے مناسب ایکشن لے،وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کو جو اختیارات دیئے گئے ہیں ان کے تحت ایکشن لیں،







