سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریٹائرڈ فوجی افسران کے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے موقع پر ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ پاک فوج کے حوالہ سے بات کر رہی تھی، اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا اور اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا،تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ورکرز نے اس ویڈیو کو خوب اچھالا اور اداروں پر تنقید کی تا ہم اب حقیقت سامنے آ گئی ہے، خاتون نے اپنی اس ویڈیو پر پاک فوج سے معافی مانگ لی ہے
اب اسی خاتون کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ افواج پاکستان سے معافی مانگ رہی ہے، خاتون ویڈیو پیغام میں کہتی ہیں کہ یہ ایک پراپیگنڈہ ہے میرے وطن اور میری فوج کے خلاف، میں اپنی آرمی کے ساتھ کھڑی ہوں پاک فوج زندہ باد،پاک فوج زندہ باد میر ی فوج اور میرے پاکستان کو جب بھی میری ضرورت ہو گی میری جان بھی حاضر ہے اگر پھر بھی مجھ سے پاک فوج کوئی تکلیف پہنچی ہو یا اگر جعلی خبروں سے دل آزاری ہوئی ہے تو میں ان سے معافی مانگتی ہوں یہ میرافخر ہیں، میری بے عزتی نہیں ہے کہ اگر میں اپنی فوج سے کہوں کہ اگر آپ کو میری وجہ سے کوئی تکلیف پہنچی ہے تو میں ان سے معافی مانگتی ہوں
واضح رہے کہ عمران خان کی حکومت جانے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداروں پر تنقید کی جا رہی ہے اور اس ضمن میں تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ٹیم کے لوگ ہی ٹویٹس کرتے ہیں، ان میں سے کئی کو مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا
عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے