مزید دیکھیں

مقبول

ندا یاسر رنگ گورا کرنے کے لئے کیا کرتی ہیں؟

اداکارہ اور میزبان ندا یاسر کی تصاویر اکثر سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی ہیں ان تصاویر میں ان کی رنگت کو لیکر سوشل میڈیا پر کافی بحث ہوتی ہے ، یہ بھی کہا جاتا ہےکہ اداکارہ رنگ گورا کرنے والی انجیکشنز لگواتی ہے، اس لئے ٹی وی پر بہتر نظر آتی ہے ، جبکہ تصاویر میں کالی نظر آتی ہیں. اس ساری بحث پر ندا یاسر نے دے دیا ہے جواب انہوں نے کہا ہے کہ میری رنگت آج بھی سانولی ہے اور میں نے کبھی رنگ گورا کرنے والے انجیکشنز نہیں‌لگوائے ہاں انہیں‌ پیتی ضرور ہوں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں جو انجیکشنز پیتی ہوں ان کا نام گلوٹا تھائیون یہ جلد کے

لئے بہت مفید ہوتے ہیں . ندا یاسر نے کہا کہ میرے کالج کے دنوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ بحث کی جاتی ہے، تومیں بتا دوں کہ یہ تصاویر ان دنوں کی ہیں جب میں بسوں‌ پر کالج جایا کرتی تھی، کسی قسم کا کوئی سن بلاک نہیں لگاتی تھی ، نہ فیشل لیتی تھی ، اب میں سن بلاک لگاتی ہوں ، اعلی فیشلز لیتی ہوں اپنی جلد کا خیال رکھتی ہوں اس لئے کچھ بہتر نظر آتی ہوں لیکن میں ابھی تک سانولی ہی ہوں‌لیکن انجیکشن لگواتی نہیں پیتی ہوں. ایسا کوئی بھی کر سکتا ہے.