اسد عمر بھی گرفتار

0
43
asadumar

عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے

اسلام آباد سے تحریک انصاف کے رہنما ، سیکرٹری جنرل اسد عمر کو گرفتار کئے جانے کی اطلاعات ہیں،اسد عمرپولیس لائن کی طرف جا رہے تھے جہاں عمران خان کو رکھا گیا ہے اور خصوصی عدالت بنائی گئی ہے، اسد عمر کو پولیس لائن جانے سے روکا گیا، شاہ محمود قریشی کو بھی روکا گیا، بعدمیں پولیس نے اسد عمر کو گرفتار کر لیا،اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا اسد عمر کو اینٹی ٹیررسٹ کے اہلکاروں نے گرفتار کیا

اسد عمر اور شاہ محمود قریشی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست لے کر آئے تھے جس میں انہوں نے استدعا کی تھی کہ انہیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا اسد عمر یہ درخواست لے کر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے کمرہ عدالت کی طرف گئے جس کے بعد وہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے قریب لائبریری میں پہنچے جہاں سے باہر نکلنے پر اسلام آباد پولیس کے اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ نے اسد عمر کو گرفتار کرلیا

شاہ محمود قریشی بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں ہی موجود تھے جہاں پولیس نے انہیں بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی تا ہم ساتھیوں اور وکلا نے شاہ محمود قریشی کو بچا لیا جس کے بعد شاہ محمود قریشی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی گاڑی میں بیٹھ کر ہائیکورٹ سے روانہ ہو گئے

دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے پولیس لائن جانے والے راستے سیل کر دیئے پولیس سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے پی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنان کے اجتماع کے خدشے کے پیش نظر پولیس لائن جانیوالی اہم شاہراہ سرینگر ہائی وے اور آئی جے پی روڈ سمیت راستے سیل کر دیئے ہیں ،پولیس کی بھاری نفری ان راستوں پر تعینات کر دی گئی ہے

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ 

احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کو بھی کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کو گرفتار کر لیا گیا محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کو لاہور میں گھر سے گرفتار کیا ، سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا گیا پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میری اہلیہ کو عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار کر لیا گیا

سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا لیکن گرفتاری نہیں ہو سکی، کراچی میں پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا انکو بھی گرفتار نہیں کیا جا سکا،کوئٹہ میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے بھائی کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا اور قاسم سوری کے بھائی بلال سوری کو گرفتار کرلیا ،کوئٹہ میں ہی سابق گورنر سید ظہور آغا کے گھر پر پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا جس کے نتیجے میں سابق گورنر کے بھائی اور بھتیجوں کو گرفتار کر لیا گیا

تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کے داماد اور سابق رکن اسمبلی میاں اکرم عثمان کو بھائی سمیت گرفتار کرلیا گیا سیکرٹری کا کہنا ہے کہ اکرم عثمان کو ان کے بھائی ہارون اکبر کے ساتھ حراست میں لیا گیا اکرم عثمان کے گھر پر چھاپے کے د وران پولیس نے توڑپھوڑ اور خواتین سے بدتمیزی کی ،پولیس نے محمود الرشید کے گھر بھی چھاپہ مارا مگر انہیں گرفتار نہ کر سکی،

Leave a reply