میں واقعی ارسطو بن گیا،عمران‌ خان پر غداری کا مقدمہ بنتا تھا، احسن اقبال

0
47

میں واقعی ارسطو بن گیا،عمران‌ خان پر غداری کا مقدمہ بنتا تھا، احسن اقبال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ جیل حکام سیاسی قیدیوں کے ساتھ سختی سے پیش آتے ہیں،جیل میں 2ماہ میں اتنی کتابیں پڑھیں جتنی 5سال میں نہیں پڑھنیں،سوشل میڈیا پر ارسطو کہاجاتا ہے،میں واقعی ارسطو بن گیا ہوں،ن لیگ نے کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہیں کی

احسن اقبال نے مزید کہا کہ 2014میں پی ٹی آئی رہنماوَں پر دہشت گردی کے مقدمے تھے،عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ ہو سکتا تھا،اقتصادی ترقی کےلیے محاذ آرائی کم کرنی ہوتی ہے،ہم نے ملکی ترقی کےلیے سب کو اکٹھا کیا،نوازشریف نے سب کو اکٹھا کرکے اپنے پاس بلایا،اڈیالہ جیل میں کوئی بھی مجھ سے تفتیش کرنے نہیں آیا،بازوکے آپریشن کے 3دن بعد مجھے گرفتارکرلیا گیا،

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے

احسن اقبال نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے نوازشریف کی صحت پر بھی سیاست کی جارہی ہے،نوازشریف کو جانے کی اجازت حکومتی میڈیکل بورڈ نے دی،نوازشریف کی بیماری کو متنازع بنانا بدترین سیاست ہے،نوازشریف خوددارہیں،صورتحال خراب ہوئی تواپناعلاج چھوڑ کر آجائیں گے،نوازشریف کی صحت میں بہتری پردل کاعلاج ہونا ہے،عمران خان کو رشتوں کا احساس نہیں،باپ بیمار ہوتو بیٹی تڑپتی ہے ،مریم نوازکی ضمانت میرٹ پرمنظورہوئی،نوازشریف کے ڈاکٹرزاوربیٹے صحت سے متعلق آگاہ کرتےرہتےہیں،نوازشریف کی صحت یابی تک شہبازشریف کو ساتھ رہنا چاہیے،

احسن اقبال نے مزید کہا کہ حکومت کو بجٹ بنانے کا موقع دینا چاہیے،عوام کوپتہ چلناچاہیے کہ انہوں نےکتنی تباہی مچادی ہے،18ماہ میں ہرپاکستانی پر قرضہ ایک لاکھ68ہزارہوگیا،10لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہوچکے ہیں،نوازشریف اس حالت میں واپس آئے تو حکومت کو لگ پتہ جائےگا

احسن اقبال کے خلاف ریفرنس کب تک دائر کیا جائے؟ عدالت نے نیب کو بڑا حکم دے دیا

Leave a reply