میں نے بھاگنے کی کوشش کی، پاک فوج کے جوانوں نے مجھے بچایا،ابھینندن کی نئی ویڈیو آ گئی
میں نے بھاگنے کی کوشش کی، پاک فوج کے جوانوں نے مجھے بچایا،ابھینندن کی نئی ویڈیو آ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دو برس قبل پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا اہم بیان منظر عام پرآ گیا
ابھینندن کا کہنا ہے کہ پیراشوٹ گرا توپتا نہیں تھاپاکستان میں ہوں یا اپنےدیس بھارت میں ،پیراشوٹ سے نیچے آتے ہوئے میں نے دونوں ملک دیکھے،اوپرسےمجھےدونوں ممالک میں کچھ فرق پتہ نہیں چلا،گرا تھا تو پتہ بھی نہیں تھا کہ پاکستان میں ہوں یا بھارت میں ،مجھے دونوں ممالک اوراس کے لوگ ایک جیسے ہی لگے،گہری چوٹ لگی تھی ہل نہیں پا رہا تھا جب مجھے لگا کہ میں اپنے ملک میں نہیں ہوں تو میں نے بھاگنے کی کوشش کی،پیچھے لوگ آئے تھے اور وہ پر جوش تھے
اوپر سے دونوں ملک ایک جیسے خوبصورت لگے۔#ابھی_نندن کی گفتگو پہلی بار منظر عام پر#baaghitv #Pakistan #WorldsBiggestTeaParty #HappySurpriseDayIndia #Abhinandan #آؤ_چائے_پلائیں #PakistanAirForce #ispr #PakistanMovingForward #27FebDayOfFantasticTea pic.twitter.com/m5bZ6HJ7PT
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) February 27, 2021
ابھینندن کا کہنا تھا کہ جو لوگ آئے تھے وہ چاہتے تھے مجھے پکڑ لیں،پاکستان آرمی کے 2 جوان آئے، انھوں نے مجھے وہاں سے بچایا،مجھے اسپتال لے جایا گیا جہاں میرامعائنہ کیا گیا ایک پاکستانی آرمی کے کپتان تھے وہ آئے، انھوں نے مجھے ان لوگوں سے بچایا پاکستانی آرمی کے کپتان نے مجھے فرسٹ ایڈ دیا ،
ابھینندن کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے وہ آپ کو پتہ نہ مجھے پتہ ہے،ہمیں تھوڑا آرام سے سوچنا ہے .میں نے پاک فوج کو باصلاحیت ،پیشہ ور اورنڈر پایا، پاک فوج نے بہترین اورمتاثر کن صلاحیت کا مظاہر ہ کیا، لڑائی تب ہو تی ہے جب امن نہیں ہوتا،امن لانے کیلئے کیا کرناچاہیے مجھے نہیں پتہ ، مجھے صرف یہ پتہ ہے کہ امن ہونا چاہیے،
واضح رہے کہ 27 فروری کو بھارت کے دو طیارے پاک فضائیہ نے گرائے تھے. پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے طیارے بالا کوٹ پے رول گرا کر فرار ہو گئے تھے جس کے بعد اگلے روز پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائےتھے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا
اپنے طیاروں کا انجام دیکھ لیں،بھارتی وزیر داخلہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے دیا منہ توڑ جواب
اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟
جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ
بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی شاندار کامیابی پاکستانی قوم آج سرپرائز ڈے منا رہی ہے
ہمیشہ امن کے لئے کھڑے ہیں، پاکستان کے کپتان نے مودی سمیت دنیا کو دیا اہم پیغام
پاک فضائیہ نے ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے،ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کیخلاف پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی تاریخ میں’’آپریشن سوفٹ ریٹارٹ‘‘کےنام سےیادرکھی جائیگی، ہم اللہ تعالیٰ کےحضورسجدہ شکربجالاتےہیں کہ اللہ نے ہمیں قوم کی توقعات پرپورااترنےکا موقع دیا. انہوں نے کہا کہ ہم حالیہ پاک بھارت کشیدگی کےدوران دشمن کی جارحیت کابروقت اوربھرپورجواب دینے میں کامیاب رہے آیندہ بھی دشمن کی جانب سےکسی قسم کی جارحیت کاجواب پہلےسےزیادہ سخت اندازسےدیا جائیگا، انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کےتمام افرادکوسلام پیش کرتاہوں
کامیابی تعداد سے نہیں، قوم کے عزم اور ہمت سے ممکن ہے،ترجمان پاک فوج