میں نے پولیس کواسٹیشن پرکتے مارتے دیکھا،اعظم سواتی

میں نے پولیس کواسٹیشن پرکتے مارتے دیکھا،اعظم سواتی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ اللہ بشریٰ بیگم اور وزیراعظم عمران خان کو صحت وتندرستی عطا فرمائے،

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ میڈیانے ایس اوپیز پرعمل درآمد کروانے کیلئے زبردست کردار ادا کیا ہے،اتنا بڑا ادارہ ریلوے اب درست سمت میں چل رہا ہے،وزیراعظم کانظریہ ہے کہ پاکستان ریلویز کو آٹومیشن پر منتقل کریں،پاکستان ریلویز کا ٹکٹوں کا اب مکمل ڈیجیٹل نظام ہوگا،ایک ماہ کے اندرٹکٹوں کا ڈیجیٹل نظام ہوجائیگا اورحکومت کو ایک ٹکٹ پر8 روپے ملیں گے ،ریلوے کے ادارے میں کالی بھیڑوں کا صفایا کریں گے، ریلوے نے ایف ڈبلیو او کے ساتھ ایم او یو سائن کیا ہے،ریلوے ایک اکنامک حب ہوتا ہے،شرم آتی ہےکہ میں نے پولیس کواسٹیشن پرکتے مارتے دیکھا میں ریلویزمیں سب کوکہتا ہوں کہ تمہارا وزیرکرپٹ نہیں، اسلیے کرپشن برداشت بھی نہیں کریگا،تمام کرپٹ لوگ ریلویز سے نکالے جائیں گے، کسی مزدور کو نہیں نکالا جائے گا، میں نے ہدف دیا ہے کہ30 ارب روپے سالانہ پاکستان ریلویزسے کما کردینا ہے، ہمیں 10 مہینے میں 2.9 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، میں پاکستان ریلویز کی ایک انچ زمین نہیں بیچوں گا، پاکستان ریلویز میں 2 سے ڈھائی ارب کی بجلی چوری ہورہی ہے، ڈویژن کے بڑے اسٹیشن کو ایف ڈبلیو او کے ساتھ جدید بنایا جائے گا،ایف ڈبلیو او اپنے تمام پراجیکٹس چھوڑ کر پاکستان ریلوے کو دیکھے،

اعظم خان سواتی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی ڈائری میں سال نہیں ہے، گھنٹے ،دن ہفتے اور مہینے ہیں،وہ تمام کام جلد اور فوری طور پر کرنے پر یقین رکھتے ہیں،ریلوے مزدور محنتی ہیں اور ان کی آنکھ کا تارا ہیں لیکن چند کالی بھیڑیں ہیں جو ریلوے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہیں،ایسے تمام عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں گے جو ریلوے کو نقصان پہنچا رہے ہیں،ریلوے حادثات کو روکنے کے لئے بھی ترجیح بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ریلوے کے 12 ارب روپے سے زائد انفرسٹکچرکے تین منصوبوں کے لیے ایف ڈبلیواو سے معائدہ ہوگیا، وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہاکہ ریلوے کاخسارہ 6ماہ میں ختم کردوں گافریٹ کا30 ارب کاٹارگٹ وقت سے پہلے حاصل کرلیں گے،ریلوے کی دوہزار ٹینکرزتیل کی ترسیل کے لیے موجود ہیں پی ایس اوکو ریلوے کے ذریع تیل کی ترسیل کرنے ہوگی ،ریلوے ٹریک کے گرد پھلدار درخت لگانے کے لیے زمین دی ہے کیکر کے درخت لگائے توملک امین اسلم کو پکڑوں گا۔ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے پاک سیکرٹریٹ میں ریلوے اور ایف ڈبلیواو کے درمیان تین منصوبوں کے معائدے پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے ڈی جی ایف ڈبلیو اومیجر جنرل کمال،تحریک انصاف کے سابق چیف وہپ سجاد حسین طوری،سیکرٹری ریلوے حبیب الرحمن گیلانی ،سی ای او ریلوے نثارمیمن ودیگر شریک تھے ۔تین منصوبوں کی کل مالیت12عشاریہ 395ارب روپے بنتی ہے پہلامنصوبہ سمہ سٹہ سیکشن دوسرا منصوبہ دادو حبیب کوٹ سیکشن اور تیسرامنصوبہ سوہان پل سے برولی کے درمیان ریلوے ٹریک کی بحالی کاہےوزیرریلوے اعظم سواتی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریلوے کے کافی عرصے بعد کوئی بڑا منصوبہ شروع کرنے جارہےہیں جس پراللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اوراپنی ٹیم کا مشکور ہوں اور ایف ڈبلیو کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے باربار بتایا جاتاہے کہ آپ لوگ کیوں سوئے ہوئے ہیں؟ریلوے کے بارے میں میڈیاکو کیوں بریف نہیں کیا جا رہاریلوے،پی آئی اے اورسٹیل ملزسمیت کئی ادارے خسارے میں ہیں۔ریلوے خسارہ ملک کے لیے تشویشناک صورت حال ہے ۔ریاستی اداروں سے خون بہے رہاہے اس کو ٹھیک کریں گےنو ماہ کے بعدریلوے کا خسارہ ختم ہوجائےگا۔ 9ماہ کے اندر ریلوے منافع میں ہوگئی جس میں سے تین ماہ گزر گئے ہیں اور 6ماہ رہتے ہیں ۔اس کیلئے وزارت کی ٹیم کو بھر پور کام کرنا ہو گافریٹ میں 30ارب کا ٹارگٹ دیا ہے اس حدف کو جلد ازجلد پورا کریں گے۔اس کے بعد مسافر ٹرینوں کی طرف آؤں گا ۔اب ہم نے منصوبوں کومزید تاخیر کاشکار نہیں کرنا کیوں کہ وقت بزات خود پیسہ ہے ۔انفرسٹکچر کو بہتر کریں گے تو ریل محفوظ ہوگی اور مسافروں میں اعتماد پیدا ہو گا۔حکومت ریلوے کو ترجیح دے رہی ہے ۔مسافروں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گاریلوے اور ایف ڈبلیواو یک قالب اور یک جان کی طرح کام کرینگےسرمایہ کاروں اور انجئینرزکو ریلوے کو ٹھیک کرنے کیلئے دعوت دیتا ہوںاسلام آباد اورراولپنڈی کے ریلوے کی پراپرٹی کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ریلوے کی آمدن کو زائد کیا جائے گاایف ڈبلیو اوکے ہاتھ مضبوط کرنا ریلوے کو مضبوط کرنا ہے۔بہاولنگر میں سامان ایف ڈبلیو او نے پہنچادیاہے 4سو ایکڑ زمین لاہور میں ایف ڈبلیو او کو دینے کی پیش کش کی ہے انہوں نے کہاکہ کلین گرین وژن کےتحت ریلوے ٹریک کے گرد کی زمینیں عمران خان کے حوالے کر دی ہےریلوے ٹریک کے گرد پھلدار درخت لگائے جائیں کیکر کے درخت نہیںاگر نہیں لگایا توملک امین اسلم کو پکڑوں گاحکومتی پراجیکٹس این ایل سی اور ایف ڈبلیو او کو دینا ترجیح ہےپی ایس او ریلوے کو بزنس دے ریلوے سروس فراہم کرے گا۔ہمارے پاس 2 ہزار تیل ترسیل کرنے والی ویگنز ہیں پی ایس او کوہمیں تیل ترسیل کے لیے دیناہوگاجو جتنی ہماری استدادکار ہے وہ تیل ہم لے کرجائیں گے باقی وہ نجی ٹینکرز کودے ۔اس حوالے سےپی ایس او کوصاف الفاظ میں بتاناچاہتاہوں اس پر اب عمل ہوگا۔ابھی میرا پورا فوکس فریٹ ٹرینوں کی طرف ہے اس کے بعد مسافرٹرنیوں پر توجہ دوں گا۔ریلوے کی ایک ایک انچ قبضہ مافیاسے واگزار کرایا جائے گاایک دو ماہ کے اندر کے سی آر پر عملی طور پر کام کا آغاز کرینگے

رپورٹ. محمد اویس اسلام آباد

Comments are closed.