ماجد ستی قتل کیس،ملزم فرخ کھوکھرکی ضمانت منسوخ، گرفتار
![farrukh khokhar](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/01/khokharrr.jpg)
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں ماجد ستی قتل کیس کی سماعت ہوئی
سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے کی ،ملزم فرخ کھوکھر کی عدالت نے ضمانت منسوخ کردی، ملزم احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ،ملزم فرخ کھوکھر کی ڈسٹرکٹ عدالت سے پہلے ضمانت منظور ہوئی تھی عدالت نے مدعی مقدمہ کا موقف درست تسلیم کرتے ہوئے ملزم فرخ کھوکھر کی ضمانت مسترد کر دی ملزم فرخ کھوکھر کو تھانہ صادق آباد پولیس نے گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا
تھانہ صادق آباد کے قتل کے مقدمہ میں پیشرفت، ملزم فرخ کھوکھر کو ضمانت خارج ہونے پر معزز عدالت سے گرفتار کر لیا گیا، ملزم فرخ کھوکھر گزشتہ سال ماہ اگست کے قتل کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا، واقعہ میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ماجد ستی نامی شخص جاں بحق ہوا تھا، pic.twitter.com/tofW03BiUL
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) January 11, 2023
ماجد ستی قتل کیس میں مدعی مقدمہ کی جانب سے ملک فخر ایڈوکیٹ جبکہ ملزم فرخ کھوکھر کی جانب سے ملک وحید انجم عدالت پیش ہوئے ملزم بدنام زمانہ قبضہ مافیا فرخ کھوکھر کو عدالت مقامی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا
گزشتہ برس ماہ اگست میں راولپنڈی کے علاقے سکستھ روڈ پر دونامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ماجد حسین ستی جاں بحق ہوگئے تھے، مقتول ماجد ستی معروف کاروباری شخصیت اور رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان کے قریبی ساتھی تھے جد حسین ستی پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین یونین کونسل صادق آباد بھی تھے۔
جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس
نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج
مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد
ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا