مکہ: مکہ مکرمہ میں محکمہ انسداد گداگری نے ایک ایشیائی عورت کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے 1 لاکھ 17 ہزار ریال اوربڑی مقدار میں سونے کے زیورات برآمد ہوئے۔سعودی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ وہ یہ صورتحال دیکھ کر بہت ہی حیران ہوئے کہ لوگ کس طرح فریب سے مال کماتے ہیں

محکمہ انسداد گداگری کی جانب سے جاری وڈیو پیغام کے مطابق ایشائی بھکارن کے قبضے سے سعودی ریال سمیت مختلف ممالک کے کرنسی نوٹ جو اسے عمرہ زائرین نے دیئے تھے کے علاوہ بڑی تعداد میں سونے کے زیورات بھی برآمد ہوئے۔

گداگر عورت کے قبضے سے برآمد ہونے والی رقم ایک لاکھ 17 ہزار ریال کے قریب ہے جو اس نے لوگوں سے مانگ کر اکھٹی کی تھی۔

اس حوالے سے محکمہ انسداد گداگری کا کہنا تھا کہ لوگ پیشہ ورگداگروں کو رقم دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو غلط ہے اس طرح وہ افراد جو نادانستہ طور پر پیشہ بھکاریوں کو رقم دیتے ہیں۔

محکمہ انسداد گداگری کے بقول ایسے لوگ دراصل اس برائی کے فروغ دینے کا غیر اختیاری حصہ بن جاتے ہیں علاوہ ازیں اس طرح حق دار افراد کا حق بھی تلف ہوتا ہے۔

یاد رہےکہ یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی ایسے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں جن سے پتہ چلتا ہےکہ دنیا میں بھکاری بننا مجبوری سے زیادہ پیشہ وری ہوچکا ہے، پاکستان میں بھی کچھ ایسے واقعاتملے ہیں لیکن عرب ملکوں خصوصا سعودی عرب میں رمضان المبارک کے مہینے میں لوگ صدقات وخیرات دیتے ہیں اور اس دوران پیشہ وربھکاری بھرپورفائدہ اٹھاتے ہیں

 

Shares: