اسلام آباد: ملائشیا کے وزیراعظم انوار ابراہیم نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
باغی ٹی وی: ملائیشیاکے وزیرِ اعظم نے شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پرمبارکباد دی، انوار ابراہیم نے نوازشریف کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان اور ملائشیا کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں اور پاکستان ملائشیا کے ساتھ تجارتی و سفارتی تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں ہے،وزیرِاعظم نے ملائشین وزیرِاعظم کوپاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
قبل ازیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نو منتخب وزیر اعظم شہبازشریف کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے، اس کے علاوہ برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون، ترک صدر رجب طیب اردوان، چینی صدر شی جن پنگ اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے بھی شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔








