چین اور ملائیشیا نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مقابلے میں ایشیائی مالیاتی فنڈ(اے ایم ایف) بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ جبکہ امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے گزشتہ ہفتے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ چینی صدر نے امریکی ڈالر کو قابو کرنے کے لیے ملائیشیا کے اے ایم یف پروگرام کا تذکرہ کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملائیشیا ڈالر پر انحصار ختم کرنا چاہتا ہے۔ ملائیشیا کے وزیراعظم انور نے بتایا کہ انہوں نے 1990 کی دہائی میں بطور وزیر خزانہ اپنے پہلے دور میں ایشین مانیٹری فنڈ بنانے کی تجویز پیش کی تھی۔ جبکہ واضح رہے کہ حال ہی میں، چین اور برازیل نے تجارتی لین دین اپنی اپنی کرنسیوں میں کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
راولپنڈی ؛ خاتون موبائل نیٹورک کے ٹاور پر چڑھ گئی
اقلیتوں کے مسائل،چیئرمین سینیٹ کی مزید اقدامات کی یقین دہانی
تیری زندگی کے دن تھوڑے ہیں، چنیوٹ چھوڑ دے یا مار دیں گے،صحافی کو ملی دھمکی سچ ثابت
تین میگا ایونٹ آئندہ برس ہونا ہیں،اس کےمطابق کمبی نیشن بنانےکی کوشش کررہے ہیں،ہارون رشید
اسلام آباد سے جدہ جانے والی نجی ائیرلائن کے طیارےکی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
ہم سےجومانگاگیاتھا اس پرہم نےالیکشن کمیشن کوجواب دےدیا ہے. خواجہ آصف
سعودی عرب اور پاکستان کے مابین بہت گہرے اور بہت مضبوط تعلقات ہیں۔ سعودی سفیر
مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنسز؛ جسٹس فائز اور طارق مسعود نے جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے خط لکھ دیا
فُل کورٹ نہ بننے سے آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے. بلاول بھٹو
رجسٹرار سپریم کورٹ کی تعیناتی بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج، امان اللہ کنرانی وکیل مقرر
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، چین برازیل کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے، اس کے بعد امریکہ کا نمبر آتا ہے۔چین برازیل کی سب سے بڑی برآمدی منڈی بھی ہے، جو تمام برآمدات کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ ہے۔