ملائیشیا کے وزیر اعظم نے اسمبلی توڑ دی، جلد انتخابات کا اعلان

0
49

ملائیشیا کے وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب نے قبل از وقت انتخابات کرانے کیلئے پارلیمنٹ تحلیل کردی جس سے عام انتخابات کی راہ ہموار ہو جائے گی جو نومبر کے اوائل میں متوقع ہیں۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسماعیل کی یونائیٹڈ ملائی نیشنل آرگنائزیشن کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کے مطالبات کے بعد انتخابات پارلیمنٹ کی مدت ختم ہونے سے نو ماہ قبل ہوں گ حکمران اتحاد میں سب سے بڑی پارٹی UMNO اپنے اتحادیوں کے ساتھ جھگڑا کر رہی تھی اور اپنے بل بوتے پر ایک بڑی جیت کا ارادہ رکھتی ہے۔

ہیکرز کا ایرانی سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کو سخت پیغام

اسماعیل نے کہا کہ انہوں نے اتوار کو شاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ سے ملاقات کی، جنہوں نے تحلیل پر رضامندی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی حکومت کی قانونی حیثیت پر تنقید کے درمیان قبل از وقت انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا –

وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ رعایت الدین بھی ان کے فیصلے میں ان کے ساتھ ہیں، ملک کو اس وقت استحکام کی ضرورت ہے جو مضبوط مینڈیٹ سے ہی مل سکتا ہے۔

ملائشین وزیراعظم کو امید ہے کہ وہ ان انتخابات کے ذریعے اپنی پارٹی کے لیے مضبوط مینڈیٹ حاصل کریں گے اور اپنی سیاسی پوزیشن کو مستحکم کر سکیں گے۔

مون سون کے موسم میں سیلاب کے پیش نظر دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا لیکن ملائیشین وزیر اعظم نے آج پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد ملائیشیا اپنے 15 ویں عام انتخابات کی طرف بڑھ گیا ہے۔

شمالی کوریا نے مزید دو بیلسٹک میزائل داغ دیئے

حکومت اوراپوزیشن جماعتوں میں UMNO کے اتحادیوں نےمون سون کے موسم میں انتخابات کے انعقاد کےکسی بھی منصوبے پر احتجاج کیا ہے، جس میں گزشتہ سال 50 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوئے تھے۔ لیکن UMNO کے سرکردہ رہنماؤں نے حال ہی میں فیصلہ کیا ہے کہ UMNO کے لیے اس سال انتخابات بلائے جانے چاہیئں تاکہ UMNO نسلی مالائی ووٹروں کی واپسی کا فائدہ اٹھا سکے اور حزب اختلاف میں انتشار ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا ، واضح رہے کہ پارلیمنٹ تحلیل ہونے کے 60 روز کے اندر انتخابات کا کرانا لازمی ہیں۔

اعلیٰ امریکی حکام کی اہم افغان طالبان رہنما سے ملاقات

Leave a reply