باماکو: افریقی ملک مالی میں سونے کی کان بیٹھ جانے سے درجنوں کان کن ہلاک ہوگئے۔
باغی ٹی وی : ” اے ایف پی” کے مطابق مغربی مالی میں غیر قانونی طریقے سے ایک کان سے سونا نکالا جا رہا تھا جس دوران وہ بیٹھ گئی کان بیٹھ جانے سے اس کے اندر کام کرنے والے کم از کم 48 کان کن ہلاک ہوگئے۔
مالی افریقا میں سونا برآمد کرنے والے چند بڑے ممالک میں سے ایک ہے اور وہاں کانوں میں اکثر جان لیوا حادثات ہوتے رہتے ہیں حکام کو غیر قانونی کان کنی کو روکنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہےاور اسی وجہ سے مالی دنیا کےچند غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے۔
رہائی پانیوالے فلسطینیوں نےزبردستی پہنائی گئی اسرائیلی نشانات اور نعروں والی شرٹس جلا دیں
مقامی پولیس کے ذرائع کے مطابق مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 48 ہے،کچھ افراد پانی میں ڈوب گئے تھے متاثرین میں بنیادی طور پر نوجوان خواتین ہیں، جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی جس کی کمر پر ایک بچہ بندھا ہوا تھا۔
ایک عہدیدار نے حادثے کی تصدیق کی جبکہ Kenieba gold miners ایسوسی ایشن نے بھی بتایا کہ حادثے میں 48 افراد ہلاک ہوئے یہ حادثہ 15 فروری کو ایک ایسے مقام پر پیش آیا جو ماضی میں ایک چینی کمپنی کی ملکیت تھا مگر اب اسے خالی چھوڑ دیا گیا تھا۔
آرمی آج بھی فتنہ الخوارج سے روزانہ کی بنیادوں پر لڑ رہی ہے، آرمی چیف
وائس آف امریکا کے مطابق ایک مقامی ماحولیاتی تنظیم کے سربراہ نے اے ایف پی کو بتایا، "یہ ایک غیر قانونی سائٹ ہے خطے میں اس قسم کی سائٹ کے استحصال میں بہت سی پیچیدگیاں ہیں متاثرین کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جنوری میں بھی جنوبی مالی میں سونے کی ایک کان میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ اور متعدد لاپتہ ہو گئے، جن میں زیادہ تر خواتین تھیں،جبکہ ٹھیک ایک سال پہلے، اسی علاقے میں سونے کی کان کنی کے مقام پر ایک سرنگ ہفتے کے دن لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں گر گئی تھی، جس میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
4 خواتین کو سعودیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، پنجاب پولیس کی سابق ملازم ملوث نکلی