وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعہ میں سری لنکن مینیجر کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کوملاقات کے لیے بلا لیا-
باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ملک عدنان وزیراعظم سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل اور اعلی ٰحکام نے ان کا استقبال کیا وزیراعظم عمران خان سے ملک عدنان کی ملاقات کل ہو گی وہ آج رات وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے۔اور ان کے اعزاز میں وزیراعظم آفس میں تقریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا تقریب میں ملک عدنان کی سری لنکن شہری کو بچانے کی کاوشوں کو سراہا جائے گا۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، آرمی چیف کی شرکت،سری لنکن مینجر کے قتل کے ظالمانہ فعل پر تشویش کا اظہار
یاد رہے کہ وزیراعظم ہاوس میں غیرملکی سربراہان کا قیام کروایا جاتا ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر جائزے کیلئے اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر داخلہ شیخ رشید، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اعلیٰ عسکری و سول افسران نے شرکت کی ۔
قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ، سیالکوٹ واقعہ پرکی مذمت
اجلاس میں سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کی بہادری اور جرأت کی بھی تعریف کی گئی ملک عدنان نے سری لنکن شہری کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالی-
واضح رہےکہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ وہ پوری قوم کی جانب سے ملک عدنان کی اخلاقی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرنا چاہتے ہیں ملک عدنان نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر پریانتھا کمارا کو مشتعل ہجوم سے بچانے کی ہرممکن کوشش کی۔