سیالکوٹ : ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہورریجن،ملک مبشر احمد خان کا ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کا اچانک دورہ ،اطلاعات کے مطابق ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہورریجن،ملک مبشر احمد خان کا ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کا اچانک دورہ کرکے وہاں سیکیورٹی، ڈسپلن، فلاح و بہبود اور اسیران کی ان کے خونی رشتہ داروں سے ملاقات کیلئے کورونا فری انتظامات کا جائزہ لیا
ذرائع کےمطابق ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن ملک مبشر احمد خان نےسیالکوٹ جیل کا اچانک دورہ کیا۔انھوں نے سیکیورٹی، ڈسپلن، فلاح و بہبود اور اسیران کی ان کے خونی رشتہ داروں سے ملاقات کیلئے کورونا فری انتظامات کا جائزہ لیا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر ڈی آئی جی جیلز لاہور ریجن نے تمام شعبوں میں گڈ گورننس پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی،جیل میں نظم و ضبط قائم رکھنے اور جیل عملے کی کڑی نگرانی کی ضرورت پر زور دیا۔
ذرائع کے مطابق اپنے دورہ کے دوران ڈی آئی جی پرزنزلاہورریجن نے موقع پر حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسیران کی شکایات کو فوری طور پر دور کیا جائے

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔ اسیران سے زیادتی و اختیارات کے ناجائز استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
قیدیوں کا استحصال کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ عطاء اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے








