اسلام آباد: رواں مالی سال 22-2021 کے پہلے 8 ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح ساڑھے 10 فیصد رہی ہے –
باغی ٹی وی : وزارت خزانہ کی جانب سے گذشتہ روز(پیر)ملکی معیشت پرجاری کردہ ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 22-2021 کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملک کا مالیاتی خسارہ 553 ارب روپے سے زائد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 1862 ارب روپے جبکہ تجارتی خسارہ 13 ارب 60 کروڑ ڈالر اضافے کے ساتھ بڑھ کر 27.3 ارب ڈالرہوگیا ہے۔
جبکہ رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح ساڑھے 10 فیصد رہی ہے جو کہ گزشتہ مالی سال 21-2020 کے اسی عرصے میں8.3 فیصد تھی علاوہ ازیں گزشتہ ماہ (فروری2022) کی مہنگائی کی شرح 12.2 فیصد رہی ہے جو کہ گزشتہ برس فروری 2021 میں 8.7 فیصد تھی۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 21-2020 کے پہلے 8 ماہ کے دوران ترسیلات زر 7.6 فیصد اضافے سے 20.1 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 6.1 فیصد اضافے سے 1.26 ارب ڈالر رہی، پورٹ فولیو سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 90 کروڑ49 لاکھ ڈالر ہو گئی مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ ایک ارب84 کروڑ77 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل جبکہ عیدالفطر 3 مئی 2022 کو ہوگی،رویت ہلال ریسرچ کونسل
دوسری جانب گزشتہ روز سروس لانگ مارچ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ پاکستانی برآمدات بڑھانے کی صلاحیت بیش بہا ہے ماضی میں کئی وجوہات کے سبب ہم اپنی صلاحیت سے بھرپور استفادہ نہ کرسکے، بینک دولت پاکستان کا قیمت و مالی استحکام اور نمو کا ویژن ہے کووڈ وبا کے دوران کاروباری طبقے میں خوف تھا بینک دولت پاکستان نے اس وقت سرمایہ کاری کے لیے ’’ٹف‘‘ اسکیم فراہم کی۔ ’’ٹف‘‘اسکیم سے 435 ارب روپے قرض کی منظوری دی جاچکی ہے۔
رضا باقر نے کہا کہ سروس لانگ مارچ نے بھی ’’ٹف‘‘ اسکیم سے قرض لے کر ایکسپورٹس کا منصوبہ لگایا ہے۔ سروس لانگ مارچ ہماری ایکسپورٹس کو تنوع فراہم کرے گا۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان عالمی ویلیوچین کا حصہ کیسے بنے سروس لانگ مارچ اس کی اچھی مثال ہے۔








