fbpx

مہنگائی کا عذاب نازل کرنے والوں کو آخری دھکا دیں،شہباز شریف

مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ،ن لیگ کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اپنے گھروں سے نکلیں اور مہنگائی کا عذاب نازل کرنے والوں کو آخری دھکا دیں مریم نوازاور حمزہ شہبازکے ساتھ نکلو اور ظالم حکومت سے نجات حاصل کرو عوام گھروں سے نکل کر ثابت کردیں کہ ان کی چالاکیاں اب نہیں چلیں گی

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خاں کا مہنگائی مکاﺅ مارچ پر عوام کے نام پیغام سامنے آیا ہے، رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی عوام آج ایک جھوٹے منافق نالائق نااہل چور کا استعفیٰ لینے آ رہی ہے آج عوام اپنے حق اور روزگار ، اپنی روٹی اور دوائی کے لیے نکلے مہنگائی ، بے روزگاری نفرت جھوٹ مکاؤ کا دن آ گیا ہے آٹا چینی بجلی گیس دوائی روزگار چوروں اور کشمیر فروشوں سے نجات کا دن آ گیا ہے عوام کے حق کے ساتھ کھڑے ہونے کا دن آ گیا ہے عوام ظالم، کرپٹ اور نالائق ٹولے کی گرتی دیوار کو آخری دھکا دینے کا ثواب کمائیں

قبل ازیں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی مارچ نااہل ٹولے کیخلاف عدم اعتماد ثابت ہوگا،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مہنگائی مکاؤ مارچ کشمیر فروشوں سے نجات کا دن ہے،فیصلہ کن گھڑی آگئی،عوام کےحق کیساتھ کھڑا ہونا ہے،عوام گھروں سے نکلیں اور اپنے گھروں کومہنگائی کےعذاب سے بچائیں،مزدوروں،کسانوں اور محنت کشوں کو مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں حمزہ شہباز اور مریم نواز گوجرانولہ میں جلسے سے خطاب کریں گے،مہنگائی مارچ تاریخی لوٹ مار ، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف عوام کا عدم اعتماد ہے مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی سے نجات ثابت ہو گا آج دوپہر اڑھائی بجے مہنگائی مکاؤ مارچ پارٹی سینٹرل سیکریٹریٹ لاہور ماڈل ٹاؤن سے روانہ ہوگا

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدور حمزہ شہبازشریف اور مریم نواز شریف مارچ کی قیادت کریں گے یہ مارچ مہنگائی سے ستائی عوام کے لئے نئی امید کی صبح ہے کشمیر فروشوں، آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوروں سے نجات کا دن آ گیا ہے مارچ داتا دربار، شاہدرہ، فیروزوالہ، کالاشاہ کاکو، مریدکے، کاموکی سے گزرے گا حمزہ شہباز اور مریم نواز گوجرانولہ شہر میں جلسے سے خطاب کریں گے مارچ رات گوجرانولہ میں قیام کرے گا 27 مارچ کو مہنگائی مکاؤ مارچ گوجرانولہ سے روانہ ہوگا

شکیلہ لقمان کا کہنا ہے کہ مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے، فیصلہ کن گھڑی آ گئی ہے عوام کے حق کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، عوام گھروں سے نکلے اور اپنے گھروں کو مہنگائی کے عذاب سے بچائے،مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی سے نجات ثابت ہو گا۔

حمزہ شہباز اور مریم نواز لانگ مارچ کی قیادت کریں گے حمزہ شہباز اور مریم نواز کی قیادت میں مارچ ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون سے روانہ ہو گا لاہور سے قافلے اور ریلیاں ماڈل ٹاؤن پہنچیں گی جہاں سے قافلہ فیروز پور روڈ سے ہوتا ہوا داتا دربار پہنچے گا۔ مسلم لیگ ن کے دو حلقوں کو داتا دربار پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان اور بلال یاسین کے حلقے کے کارکنان کو داتا دربار پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ غزالی سلیم بٹ اور سمیع اللہ خان کارکنان کے ہمراہ شاہدرہ میں موجود ہوں گے۔ مسلم لیگ ن لاہور کے کارکنان گوجرانوالا تک جائیں گے ن لیگ نے پی ڈی ایم جلسے کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو درخواست بھی دے دی۔ رہنما ن لیگ طارق فضل چوہدری کی جانب سے ڈی سی اسلام آباد کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ کا لانگ مارچ براستہ جی ٹی روڈ اور اسلام آباد ایکسپریس وے آئے گا لانگ مارچ 28 کی شام پشاور موڑ جی نائن پہنچے گا۔ پی ڈی ایم کا مشترکہ جلسہ 28 مارچ کی شام سرینگر ہائی وے پشاور موڑ پر ہوگا

مہنگائی مکاؤ مارچ کی قیادت کرنے والے حمزہ شہباز اور مریم کے لئے بم پروف گاڑیاں تیار کرلی گئی ہیں پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز اور مریم نواز کے لیے رائٹ ہینڈ ڈرائیو اور لیفٹ ہینڈ ڈرائیو خصوصی جیپیں لاہور پہنچ گئی ہیں بم پروف گاڑیوں میں قائدین کے خطاب کے لیے خصوصی ساؤنڈ سسٹم نصب کر دیا گیا ہے اور دونوں رہنما سیکیورٹی ایشو کے باعث الگ الگ گاڑیوں میں سفر کریں گے ن لیگ کے قائدئن کے لیے بڑا کینٹنر بھی تیار کیا گیا ہے کینٹینرز پر ساؤنڈ سسٹم اور کیمرے نصب ہیں،مریم نواز اور حمزہ شہباز صرف بڑے مجمعے سے خطاب کے لئے کینٹنر پر جایا کریں گے

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت خطرناک دوراہے پر کھڑا ہے،ملک کو خطرناک حالات پر پہنچانے والا اعلیٰ عہدے پر بیٹھا ہے،وزیر اعظم منحرف اراکین کو ہراساں کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں وزیر اعظم سے پارلیمنٹ میں اپنے لوگ پورے نہیں ہوتے،حکمران 10لاکھ لوگ جمع کرنے چلے ہیں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں صورتحال بگڑتی جارہی ہے،پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کیا اور اپنا موقف سب کے سامنے رکھا،وزیر اعظم مہربانی کریں ہم پر رحم کریں اور ہماری جان چھوڑیں

پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ سازش کس کی ایما پر ہو رہی ہے؟ 10لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟کیا ریاست خرچہ برداشت کرے گی؟ وزیر داخلہ نے راولپنڈی سے ریلی کی قیادت کرنے کا اعلان کیا،ایبسلوٹلی ناٹ کے بینرز لگائے گئے ہیں جب امریکہ نے اڈے مانگے ہی نہیں تو ایبسلوٹلی ناٹ کس بات پر؟

سندھ میں گورنر راج کا وزیراعظم کو دیا گیا مشورہ

کس نے کہا گیم ختم ہوا ،ابھی تو شروع ہوا ہے ،وفاقی وزیر

حملہ ہوا تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے ،تین سابق وزراء اعظم کا خط

وزیراعظم کی زیر صدارت سینئر وزراء کا اجلاس، ڈی چوک جلسے بارے بھی اہم مشاورت

ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات

لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

اللہ نے یہ اجازت نہیں دی اچھے برے کی جنگ ہوتوآپ کہیں میں نیوٹرل ہوں،،وزیراعظم

وفاقی دارالحکومت میں جلسوں کا موسم،سیکورٹی سخت،ٹریفک پلان بھی جاری

تحریک انصاف کا جلسہ،قافلوں کی آمد جاری،تاریخی جلسہ ہو گا،اسد عمر