پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹریز کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ملکہ الزبتھ دوئم کی وفات پر تعزیتی پیغام کے لئے برطانوی قونصل خانے گئے.
سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملکہ برطانیہ کی وفات پر سفارت خانے کی یاداشت میں اپنے تاثرات درج کئے. سابق صدر آصف علی زرداری نے قونصل خانے کی یاداشت میں تاثرات میں لکھا کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم ایک ناقابل فراموش کردار تھیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.
دوسری طرف نیوزی لینڈ نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر 26 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے 14 ستمبر کو لندن بھی جائیں گی۔
یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 8 ستمبر کو انتقال کر گئیں تھیں، ان کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبے میں 19ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا تابوت اس وقت ایڈنبرا میں موجود ہے، عوام کو آج سینٹ جائلز کیتھیڈرل میں ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع ملے گا۔ملکہ کا تابوت کل لندن پہنچایا جائے گا جہاں آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔
علاوہ ازیں انیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر پاکستان میں بھی یوم سوگ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد وزارت خارجہ کی تجویز پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں یوم سوگ منانے کی منظوری دی ۔