مزید دیکھیں

مقبول

اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش شروع

اسلام آباد و گردونواح اورمختلف شہروں میں وقفے وقفے...

وزیراعظم سے کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات

وزیرِ اعظم پاکستان، شہباز شریف نے کہا ہے...

سیالکوٹ میں فوڈ اتھارٹی کا آپریشن: 4 سویٹس یونٹس جرمانے، مضر اجزاء تلف

سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض ) رمضان...

ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر پاکستان میں یوم سوگ،قومی پرچم سرنگوں رہا

آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر پاکستان میں یوم سوگ منایا گیا، اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا اور آنجہانی ملکہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملکہ برطانیہ کی وفات پر یوم سوگ منانے کی منظوری دی تھی، اور پیر کا دن پاکستان میں یوم سوگ کے طور پر منایا گیا۔

وزارت خارجہ نے وزیر اعظم کو ملکہ برطانیہ کی وفات پر سرکاری سطح پر یوم سوگ منانے کی تجویز دی تھی۔ وزیراعظم نے وزارت خارجہ کی تجویز کی منظوری دیتے ہوئے کابینہ ڈویژن کو متعلقہ انتظامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔وزیر اعطم کی ہدایت پر سوگ کے موقع پر تمام اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رکھا گیا۔

آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی دہائیوں پر محیط زندگی پاکستان کے ساتھ شاندار تعلقات پر محیط تھی وہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی داعی تھیں۔آنجہانی ملکہ نے 1997 میں پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا۔ پاکستان کے ساتھ نیک خواہشات کی وجہ سے پاکستانی قوم بھی انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی تھی اور ان کی وفات پر افسردہ ہے۔ 70سال تک برطانیہ پر حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں جمعرات کو بیلمورل میں انتقال کر گئیں.

الزبتھ1952 میں ملکہ بنیں اور اپنے دور میں انھوں نے بڑے پیمانے پر سماجی تبدیلی دیکھی۔ان کی موت کے بعد ان کے سب سے بڑے بیٹے اور ویلز کے سابق شہزادے چارلس برطانیہ کے نئے بادشاہ اور دولتِ مشترکہ میں شامل 14ممالک کے سربراہ بن گئے ہیں۔ بادشاہ چارلس نے باضابطہ طور پر برطانیہ کے نئے بادشاہ کا منصب سنبھال لیا ہے اور ملکہ کنسورٹ کمیلا پارکر بھی ان کے ہمراہ تھیں ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر اعظم محمد شہبازشریف ، چیئرمین سینیت اور اسپیکر قومی اسمبلی نے ان کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پر برطانوی شاہی خاندان، حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا جمعرات کو ملکہ الزبتھ کی وفات کے موقع پر ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ ملکہ برطانیہ کے انتقال سے ایک بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے جسے آنے والے وقتوں میں پر کرنا مشکل ہے ، وہ بہت چھوٹی عمر میں تخت نشین ہوئیں لیکن انہوں نے پختگی، کردار اور اعلی ترین عزم کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے وہ دنیا میں طویل ترین حکمرانی کرنے والے حکمرانوں میں شامل ہوئیں۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم کی ولولہ انگیز قائدانہ خوبیوں نے انہیں عظیم اور مہربان حکمران کے مرتبے تک پہنچایا جسے عالمی تاریخ میں سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحومہ کے لئے دعا کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے احساسات شاہی خاندان کے افراد اور برطانیہ کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر برطانوی شاہی خاندان ، حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر انہیں گہرا دکھ اور افسوس ہوا ہے۔ پاکستان ان کی وفات کے سوگ میں برطانیہ اور دولت مشترکہ کے دیگر ممالک کے ساتھ شریک ہے۔ برطانیہ کے شاہی خاندان ، عوام اور برطانوی حکومت سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے برطانوی ہائی کمیشن کا دورہکیا اور برطانوی ہائی کمشنر سے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پراظہارافسوس کیا اور تعزیتی کتاب میں ملکہ کی زندگی سے وابستہ اہم پہلوں پر اپنے تاثرات قلم بند کیے۔ سپیکرنے کہا کہ ملکہ برطانیہ کے انتقال پر شاہی خاندان اور عوام سے اظہارہمدردیکرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکہ کی دہائیوں پر محیط زندگی پاکستان کے ساتھ شاندار تعلقات پر مبنی تھی.