سروں کی ملکہ ، اللہ وسائی بائی کی آج 93 ویں‌سالگرہ

0
143

لاہور : کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی ملکہ ترنم نورجہاں کی آج 93 ویں سالگرہ ہے۔ نور جہاں کا اصل نام اللہ وسائی بائی تھا۔ ایک ہزارسے زائد فلموں کے لیے غزلیں اورگیت گائے۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور نشان امتیاز بھی عطا کیا۔

اللہ وسائی المعروف میڈم نور جہاں 21 ستمبر 1926 کو قصور کے ایک موسیقار گھرانے میں پیدا ہوئیں، ملکہ ترنم نور جہاں نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران ہزاروں گیت گائے اور 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران قومی نغمے بھی گائے جو ہماری قومی تاریخ کا اہم حصہ ہیں۔

ملکہ ترنم نور جہاں 23 دسمبر 2000ء کوعلالت کے بعد انتقال کر گئیں لیکن ان کے گیتوں کی آواز آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔جب بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ ہوتے ہیں تو پھر ملکہ ترنم کا مشہور جہادی گیت ” اے پتر ہٹا ں تے نئیں وکدے توں لبدی پھریں بازار کڑے ” ہر جگہ بڑی محبت سے سنا جاتا ہے

Leave a reply