مال روڈ پر احتجاج ہوسکتا یا نہیں ، عدالت میں درخواست

مال روڈ پر احتجاج ہوسکتا یا نہیں ، عدالت میں درخواست
باغی ٹی وی :مال روڈ پر احتجاج ہوسکتا یا نہیں ، عدالت میں درخواست دائر کی گئی جس کی سماعت پر لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ لاہور کو ریڈ زون قرار دینے کے ایکٹ میں بہتری کی رپورٹ طلب کر لی .جسٹس جواد حسن نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی. عدالت نے کہا کہ ریڈ زون ایکٹ کو بہتر بنانے اور سقم دور کرنے کیلئے کیا کیا جاسکتا ہے،

درخواست گزار نے کہا کہ مال روڈ پر احتجاج کی پابندی پر عمل نہیں کیا جا رہا، درخواست گزار نے اپیل کی کہ مال روڈ پر احتجاج سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوتی ہیں ،عدالت کے حکم کے باوجود مال روڈ لاہور پر احتجاج ہوتے ہیں ،

درخواست پر مزید سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی گئی .

Comments are closed.