ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 6 دسمبر تک ملتوی

ڈی ایچ اے کوئٹہ میں شامل مبینہ متنازعہ زمین کی تحقیقات نہ کرنے پر نیب سے جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی

ایف آئی اے نے عمران اسماعیل کے علاوہ دیگر درخواستوں میں جواب جمع کرادیا ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری جلد مکمل کرلیں حکم امتناع کا معاملہ آئندہ سماعت پر دیکھیں گے،ایف آئی اے کے جواب میں کہا گیا کہ درخواست گزاروں کی جانب سے متنازع بینک اکاونٹ چلائے جارہے تھے،الیکشن کمیشن فیصلے کی بنیاد پر انکوائری شروع کی گئی، 5رکنی ٹیم تحقیقات کررہی ہے، کراچی میں بھی پی ٹی آئی میڈیا سینٹر کراچی کے نام سے ایک بینک اکاونٹ موجود ہے،

عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو نااھل قرار دے کر پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ 

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

واضح رہے کہ عمران خان سمیت 11 افراد کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے فارن ایکسچینج ایکٹ کی خلاف ورزی کی، نجی بینک اکاؤنٹ کے بینفشری ہیں۔ درج ایف آئی آر کے مطابق نیا پاکستان کے نام پر بینک اکاؤنٹ بنایا گیا۔ سردار اظہر طارق، سیف اللہ نیازی، سید یونس، عامر کیانی، طارق شیخ اور طارق شفیع نامزد کئے گئے ہیں بینک منیجر نے غیر قانونی اکاؤنٹ آپریٹ کرنے کی اجازت دی،نجی بینک کے مینجر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا بینک اکاونٹ میں ابراج گروپ آف کمپنی سے21 لاکھ ڈالرآئے تحریک انصاف نے عارف نقوی کا الیکشن کمیشن میں بیان حلفی جمع کرایا ابراج گروپ کمپنی نےتحریک انصاف کے اکاونٹ میں پیسے بھیجے بیان حلفی جھوٹا اور جعلی ہے، ووٹن کرکٹ کلب سے دو مزید اکاونٹ سے رقم وصول ہوئی نجی بینک کے سربراہ نے مشتبہ غیر قانونی تفصیلات میں مدد کی11 لوگوں نے جرم کیا ہے

Comments are closed.