زلزلہ متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی کی جلد بحالی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

0
43

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے ہرممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے میر پور ہسپتال کا دورہ کیا، زخمیوں کی عایدت کی ، اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ زلزلے میں زخمی ہونے والوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،نقصانات کے اعدادوشمارآنے کے بعد مالی امداد اوردیگراقدامات کریں گے،زلزلہ متاثرین کے معمولات زندگی کی جلد بحالی اولین ترجیح ہے،

فردوس عاشق اعوان میر پور پہنچ گئیں، زلزلہ متاثرہ علاقے کا دورہ

راجہ فاروق حیدر کا مزید کہنا تھا کہ زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے ہرممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے،آئندہ 2روزکے دوران زلزلہ متاثرہ علاقوں میں بجلی بھی بحال ہوجائے گی،

زلزلے سے کتنا نقصان ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں

وزیر اعلی پنجاب کی صدر آزاد کشمیر کو زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

قبل ازیں میرپورزلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 33 ہوگئی،زلزلے سے مجموعی طورپر625 افرادزخمی ہوئے،

زلزلے سے 50 افراد زخمی، متعدد مکان تباہ، مسجد کا مینار منہدم

زلزلے سے میرپور کے بعد جہلم ،لاہور، بھمبر میں بھی ہوئیں اموات

Leave a reply