فردوس عاشق اعوان میر پور پہنچ گئیں، زلزلہ متاثرہ علاقے کا دورہ

0
52

وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان میر پور پہنچ گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میر پور میں زلزلہ متاثرہ علاقت کا دورہ کیا، انہوں نے میر پور کے ہستپال کا بھی دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی، فردوس عاشق اعوان نے زخمیوں کے اہلخانہ سے یکجہتی کی .

فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے پر دلیل رنج و غم کا اظہار کرتی ہوں ،انکا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتی ہوں

مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی بیان بازی کی بجائے ریسکیو ر ریلیف کا کام کریں، حکومت آج تمام حقائق اکٹھے کر کے سامنے لائے گی، وزیراعظم نے ریسکیو آپریشن کا حکم دیا تھا، میں وزیراعظم کی ہدایت پر میر پو آئی ہیں، حکومت پاکستان ہر مشکل میں کشمیریوں کے ساتھ ہے، قدرتی آفات کسی کے بس میں نہیں ،کہیں بھی ہو سکتا ہے لیکن مقابلہ یکجہتی کے ساتھ ہو سکتا ہے، کشمیری قوم نے زلزلے کا پہلے بھی مقابلہ کیا

 

آزاد کشمیر میں زلزلے سے کتنا نقصان ہوا، پاک فوج کے ترجمان نے تفصیلات جاری کر دیں

زلزلے سے کتنا نقصان ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ایک فوجی جوان سمیت 22 افراد جاں بحق ہوئے،متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے اندازے کیلیے ابتدائی فضائی، فزیکل سروے مکمل کر لیا گیا ہے،سول انتظامیہ کے رکارڈ کےمطابق زلزلے سے 160افرادزخمی ہوئے ہیں،جاتلاں کے قریب تین رابطہ پلوں کو نقصان پہنچا،جاتلاں اورجاری کس میں پرانی اورکمزورعمارتیں زلزلے سے متاثرہوئیں،منگلاڈیم میں کسی قسم کےنقصان کی اطلاع نہیں ملی،

وزیر اعلی پنجاب کی صدر آزاد کشمیر کو زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

Leave a reply