جوہرٹاؤن دھماکہ:ماسٹرمائنڈ کون کہاں سے لاہورآیا :نام اورمزید تفصیلات سامنےآگئیں

0
38

لاہور:جوہر ٹاؤن دھماکہ:لاہور ایئرپورٹ سے گرفتارشخص واقعہ کا ماسٹر مائنڈ نکلا:نام بھی سامنے آگیا،اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کے الزام میں آج صبح گرفتار کیا گیا شخص واقعے کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے گرفتار ہونے والا پیٹرپال ڈیوڈ واقعے کا ماسٹر مائنڈ ہے ، جس کا تعلق بنیادی طور پر کراچی سے ہے تاہم ڈیوڈ کچھ عرصہ قبل ہی دبئی سے واپس آیا تھا ، جس کے بعد سے وہ صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں رہائش پذیر تھا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈیوڈ کا تعلق غیر ملکی تنظیم سے ہونے کے شواہد ملے ہیں ، پیٹرپال ڈیوڈ نے جوہر ٹاؤن لاہور دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کو دھماکے کے لیے تیار کروایا۔

خیال رہے کہ جوہر ٹاؤن بم دھماکہ کیس میں آج صبح ایک انتہائی اہم پیش رفت سامنے آئی جب حساس ادارے نے ایک مشتبہ شخص کو لاہور ایئرپورٹ سے حراست میں لیا ،

مشتبہ شخص کراچی فرار ہونے کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران حساس ادارے کے اہلکاروں نے پہنچ کر اس کو فلائٹ سے آف لوڈ کر کے حراست میں لے لی ، جس کے بعد ملزم کو نامعلوم مقام پر تفتیش کے لیے منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے میں بچے سمیت 3 افراد جاںبحق جبکہ بچوں،خواتین اور پولیس اہلکار سمیت 24 سے زائر افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے

Leave a reply