منچھرجھیل پر کٹ،پانی کا دباؤ کم نہ ہو سکا،مزید دو کٹ لگانے کا فیصلہ

0
63

پاکستان کی سب سے بڑی منچھر جھیل پر کٹ لگانے کے بعد سیہون شریف کے متعدد دیہات زیر آب آ گئے۔

باغی ٹی وی : منچھر جھیل پر کٹ لگانے سے دیہات زیر آب آگئےجھیل کا سیلابی پانی تیزی سے مزید دیہاتوں کی طرف بڑھ رہا ہے،باغ یوسف کے مقام سے کٹ لگانے کے بعد سیلابی ریلے قریبی بستوں تک پہنچ گئے یونین کونسل بوبک، آراضی اور یونین کونسل چنا کے بھی سیکڑوں دیہات ڈوب گئے۔

باجارا شہر اور جہانگارا شہر بھی مکمل طور پر زیر آب آ گئے علاقہ مکینوں نے کشتیوں کے ذریعے نقل مکانی شروع کر دی۔ کئی مقامات پر موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں سیلابی ریلے میں پھنس گئیں منچھر کو کٹ لگانے کے باوجود بھی جھیل سے پانی کا دباؤ کم نہ ہوسکا پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بوبک بند پر دانستر نہر کے گیٹ بھی کمزور ہوگئے ہیں۔ بوبک بند کو نقصان پہنچا تو ایک لاکھ سے زائد آبادی متاثر ہونے کا خدشہ ہےماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بند ٹوٹنے سے 300 سے زائد دیہات زیر آب آ سکتے ہیں-

باغ یوسف آر ڈی 14 سےکٹ لگانے سے منچھر جھیل سے پانی کا دباؤ کم نہیں ہوا، آر ڈی 55 اور آر ڈی 80 سےکٹ لگایا جاسکتا ہے محکمہ آبپاشی ذرائع کے مطابق بوبک میں آرڈی 62 سے دانستر ریگولیٹر کے گیٹ سے پانی اوور فلو ہو رہا ہے۔

سندھ بھر میں سیلابی صورتحال درپیش ہے، قمبر شہداد کوٹ کی تحصیل وارہ میں گاجی کھاوڑ کے رنگ بند میں شگاف پڑنے سے مکین اپنا سامان گھروں میں چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں –

روجھان:پانیوں میں ڈوبتی ممتابچوں کےلیے راشن لینےآئی:راشن تونہ مل سکا جان چلی گئی

محکمہ آبپاشی کے مطابق سکھر بیراج میں آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں سیلاب، اونچے سے درمیانے درجے میں تبدیل ہوجائے گا جبکہ کچے کے زیر آب متعدد گاؤں، دیہاتوں میں اب بھی کئی خاندان پھنسے ہوئے ہیں۔

خیرپور میں کوٹ ڈیجی میں بھی سیلابی صورتحال ہے اورشہر پانی میں ڈوبا ہوا ہے دوسری جانب ٹھٹہ میں سیلاب کے باعث کئی دیہات اور ہزاروں ایکڑ زرعی زمینیں اور فصلیں زیر آب آگئی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ منچھر جھیل کے پشتوں پر پانی کا دباؤ تھا، شہر کے ڈوبنے کا خطرہ تھا، جس کے باعث منچھر جھیل پر کٹ لگایا، کوشش ہے کہ بھان سعید آباد اور سیہون کے شہروں کو بچائیں۔

انہوں نے بتایا کہ منچھر جھیل کے پانی کی سطح 123 آر ایل سے بڑھ گئی تھی، تیز ہوا کے باعث منچھر جھیل کے بند پر پانی کا شدید دباؤ تھا۔

منچھرجھیل میں کٹ کےبعد پاک فوج سے مدد طلب، آرمی اور رینجرز کے جوان تعینات

Leave a reply