منچھر جھیل کے پانی کو دریائے سندھ میں چھوڑنے کیلئے لاڑکانہ سیہون بند پر تین کٹ لگا دیئے گئے جس پر میہڑ رنگ بند پر پانی کی سطح میں دو انچ کی کمی آگئی ہے۔

باغی ٹی وی : محکمہ آبپاشی کے مطابق ڈپٹی کمشنر جامشورو اور دیگر کی موجودگی میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح کم ہونے پر ایل ایس بند کو کٹ لگائے گئے کٹ لگنے کے بعد قمبر شہداد کوٹ کی تحصیل وارہ،سجاول اور دادو کی تحصیلیں خیرپور ناتھن شاہ، میہڑ اور جوہی میں پانی کی سطح کم ہو جائے گی۔

ای سی سی اجلاس،سیلاب متاثرین کیلئے3ارب روپےکے فنڈز کی منظوری

آبپاشی حکام کا خیال ہے کہ کٹ لگنے سے تین چار روز میں شہداد کوٹ اور دادو کے علاقوں میں موجود پانی بذریعہ منچھر جھیل دریائے سندھ میں چلا جائے گابھان سعید آباد کے انڈس لنک کینال کے بند پر پانی کے شدید دباؤ کے باعث دو شگاف پڑگئے، جس سے 29 دیہات زیر آب آ گئے۔

دوسری جانب دادو شہر کو سیلاب سے بچانے کیلئے رنگ بند کی اونچائی کا کام جاری ہے، جوہی کے رنگ بند کو 12 فٹ اونچا کر دیا گیا ہے کویتی ہلال احمرکی جانب سے جوہی میں سیلاب کی صورتحال اور تباہ کاریوں کا جائزہ لیا گیا اور متاثرین سیلاب میں ضروری امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔

ایکسین محکمہ آبپاشی سہیون کے مطابق سیہون کے مقام پر دریائے سندھ کی سطح میں معمولی کمی کے بعد منچھر کے پانی کو دریائے سندھ میں لے جانے والی دانستر واہ کے گیٹ کھول دیئے گئے جبکہ منچھر جھیل میں پانی کی سطح بھی کم ہوئی ہے لیکن ابھی منچھر جھیل سے دریا میں پانی کا اخراج بہت کم ہے۔

مہیش کمار کے مطابق کل دوپہر تک دریا کی سطح میں کمی کا امکان ہے جس کے بعد جھیل سے پانی کا اخراج تیز ہو جائے گا منچھر جھیل میں پانی کی سطح 123 اشاریہ 3 سے کم ہو کر 122 اشاریہ 2 ہو گئی ہے۔

ادھر سیلابی پانی نے سندھ کے شہر خیرپور ناتھن شاہ میں بھی زندگی مفلوج کردی ہےڈیڑھ لاکھ آبادی والے شہر میں گھر، دکانیں، عمارتیں اور اسپتال کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے ہیں 14 روز سے پانی میں گھرے شہریوں کے لیے زندگی کا پہیا رُک سا گیا ہے، چھتوں اور دیواروں پر بیٹھے متاثرین مدد کے منتظر ہیں-

سیلاب سے جانی ومالی نقصان پربہت دُکھی ہیں :سیلاب متاثرین کی فی الفور مدد کی…

Shares: