منڈی بہاؤالدین قائداعظم گراؤنڈ سیل، ضلعی انتظامیہ کا اجازت سے انکار، ہر صورت پہنچوں‌ گی، مریم نواز

0
25

منڈی بہاؤالدین میں‌ ن لیگ کے جلسہ کے حوالہ سے ڈی پی او نے کہا ہے کہ مریم نواز کو سکیورٹی خدشات کےباعث جلسے کی اجازت نہیں دی،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق مقامی انتظامیہ نے قائداعظم گراؤنڈ اب تک سیل کیا ہوا ہے اور کہا جارہا ہےکہ گراؤنڈ میں جمع پانی بارش کا ہے جبکہ گراؤنڈ میں انتظامیہ کی طرف سے پانی چھوڑنے کی بات درست نہیں‌ ہے. ضلعی انتظامیہ نے قائداعظم گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے.

ادھر مسلم لیگ ن کی قیادت قائداعظم گراؤنڈ میں ہی جلسہ کرنے پر اصرار کر رہی ہے. انتظامیہ نےقائداعظم گراؤنڈ کے تینوں دروازوں کو تالے لگا دیے ہیں. دریں‌ اثناء مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا ہے کہ مریم نوازسہ پہر 3 بجے رائیونڈ سےمنڈی بہاؤالدین جلسے کیلیے نکلیں گی. مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ عمران صاحب آپ نے تو کہا تھا موت بھی برداشت کر سکتے ہیں لیکن عمران صاحب مریم نواز کا اتنا خوف کہ جلسہ گاہ میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے.

مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب مریم نواز کومنڈی بہاءالدین میں جلسےکی اجازت نہیں دی گئی. واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے منڈی بہاؤالدین نے 15 کارکنان کی گرفتاری کا دعویٰ‌ کیا ہے. ادھر پولیس نے دوسرے شہروں سے بھی بھاری نفری طلب کر لی ہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. پولیس نے جلسہ گاہ کی طرف جانےو الے تمام راستے سیل کر دیے ہیں.

Leave a reply