منڈی بہاؤالدین(کاشف تنویر ) عثمانیہ محلہ میں ڈکیتی کی واردات : 3 ڈاکو اسلحہ کی نوک پر تاجر سے 10 لاکھ روپے ، 2 عدد موبائل اور موٹرسائیکل چھین کر فرار۔
تفصیلات کے مطابق شام کے وقت تاجر غلام مصطفی (آزاد الیکٹرک سٹور والا) اپنی دکان بند کر کے موٹر سائیکل پر اپنے گھر عثمانیہ محلہ جا رہا تھا۔ جب وہ اپنے گھر کے دروازے پر پہنچا تو پیچھے آنے والے تین مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر 10 لاکھ روپے، 2 عدد موبائل اور سوزوکی موٹرسائیکل چھین لیا اور فرار ہو گئے۔تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

Shares: