اقلیتی رہنما کی اپیل پر مندر جلانے والوں سے ریکوری روکنے کا حکم

0
45

کرک مندر کیس میں سپریم کورٹ نے اقلیتی رہنما کی اپیل پر مندر جلانے والوں سے ریکوری روکنے کا حکم دے دیا.

سپریم کورٹ نے کی اقلیتی رہنما کی اپیل پر خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں مندر جلانے والوں سے ریکوری روکنے کا حکم دے دیا۔ کرک تیری مندر کو نقصان پہنچانے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

اقلیتی رہنما ایم این اے رمیش کمار سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ کرک تیری مندر کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، مندر کی بحالی اور تزئین و آرائش بھی کر دی گئی ہے، کرک مندر کے علاقے میں اب ہندوؤں اور مسلمانوں میں اچھی ہم آہنگی ہے۔

رمیش کمار کا کہنا تھا عدالت نے مندر کو نقصان پہنچانے والوں سے ریکوری کا حکم دیا تھا، صوبائی حکومت نے مندر کو نقصان پہنچانے والوں سے کچھ ریکوریاں کی ہیں، عدالت مناسب سمجھے تو یہ ریکوری کا سلسلسہ روک دیا جائے کیونکہ مندر کو نقصان پہنچانے والوں نے معافی مانگ لی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
جنوری2023 کیلیے 533.453ارب کا ٹیکس ہدف مقرر
توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا ہے. وزیر داخلہ راناثنااللہ
جنوبی ایشیا میں پاکستان روس کا اہم اتحادی ہے. صدر پیوٹن
لیونل میسی کی پی ایس جی رونالڈوکی سعودی آل اسٹارزٹیم کے خلاف فتح
وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر سے ملاقات
حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا
ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گردانہ حملے پرتشویش کا اظہار
عدالت نے اقلیتی رہنما رمیش کمار کی استدعا پر مندر نذر آتش کرنے والوں سے ریکوری روکنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے کرک میں تیری مندر جلانے والوں سے 3 کروڑ 30 لاکھ روپے ریکور کرنے کا حکم دیا تھا۔

Leave a reply