منگترل خان نے اپنے چہیتے جہانگیرترین کو خود فرار کرایا، عظمیٰ‌بخاری

0
60

منگترل خان نے اپنے چہیتے جہانگیرترین کو خود فرار کرایا، عظمیٰ‌بخاری

باغی ٹی وی : عظمیٰ بخاری نے فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوہان صاحب آپ کے شہنشاہ منگترل خان کی پوری کابینہ عدالتوں کی اشتہاری اورمفرور ہے.منگترل خان نے اپنے چہتے جہانگیرترین کو خود فرار کرایا

منگترل خان کی اپنی باجی نے ابھی اربوں ڈالر کمانے والی سلائی مشینوں کا حساب دینا ہے.منگترل خان کا سیاسی ابو ڈکٹیٹر مشرف بھی چار سالوں سے اشتہاری اور مفرور ہے.منشی چوہان صاحب جرات ہم میں بہت ہے آئندہ چند دنوں میں ہماری جرات کا عملی مظاہرہ آپ ضرور دیکھنا

انہوں نے کہا کہ منشی صاحب ہم نے کچھ بھگت لیا جو باقی ہے وہ بھی بھگت لیں گے.اگر منگترل خان میں اخلاقی جرات ہے تو پشاور بی آر ٹی اور 23فارن فنڈنگ اکاﺅنٹس کے سٹے واپس لیں

منگترل خان اپنے 23فارن فنڈنگ اکاﺅنٹس کی تفصیلات میڈیا اور عوام کے سامنے پیش کرے.منشی صاحب بند کمروں میں میڈیا ٹرائل کرنے کی تمہاری حسرت پوری نہیں ہو گی

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کو پتہ چل گیا ہے نیب پولٹیکل انجیئرنگ کا ادارہ ہے .سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ نے نیب کو سیاسی انتقام کا ادارہ قراردے دیا ہے.شہزاد اکبر کی مداخلت پر بھی سپریم کورٹ نے سوالات اٹھائے . جس کیس میں سیاسی عمل دخل ہو قائم نہیں رہ سکتا

Leave a reply