انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر تشدد کرنے والے تحریک انصاف کے وکیل کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی۔

وکلاء کی جانب سے خاور مانیکا پر تشدد کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔عدالت نے خاور مانیکا تشدد کیس میں وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت خارج کر دی جبکہ پی ٹی آئی کے دیگر وکلا کی ضمانت کی توثیق کر دی گئی،درخواست گزاروں کی جانب سے ریاست حسین آزاد ایڈووکیٹ، سردار مصروف ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا پیش ہوئے جبکہ مقدمے میں نامزد ملزم عثمان ریاض گل اور دیگر بھی عدالت پیش ہوئے،

خاور مانیکا پر تشدد سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی وکلا عثمان ریاض گل، فتح اللہ برکی اور زاہد بشیر ڈار نے ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں،ملزمان میں مرزا عاصم بیگ، انصر محمود کیانی اور سعید خان سدوزئی بھی شامل ہیں۔

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

ڈسرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے احاطے میں خاور مانیکا پر حملے کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج کیا گیا تھا،مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں دہشگردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہیں، مقدمے میں پی ٹی آئی کے وکلاء نعیم پنجوتھا، علی اعجاز بٹر، زاہد بشیر ڈار، عثمان گِل، انصرکیانی سمیت 25 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے،مقدمے میں موقع پرموجود 12 پولیس اہلکارگواہ بن گئے،ایف آئی آر میں کہا گیا کہ سماعت کے دوران وکلاء اور پرائیویٹ افراد نے احاطہ عدالت میں ہلڑ بازی کی ،مجمع کی قیادت ایڈوکیٹ برکی کر رہے تھے، ایڈوکیٹ برکی نے خاور مانیکا کو للکارا کہ آج اس کو زندہ نہیں چھوڑنا، ایڈوکیٹ برکی نے خاور مانیکا کو دھکا مارا اور نعیم پنجوتھا نے مکوں سے حملہ کیا

واضح رہے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عدت میں نکاح کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا عدالت میں پیش ہونے کیلئے آئے جہاں عدالتی احاطے میں موجود پی ٹی آئی کے وکلا نے ان پر تشدد کیا اور تھپڑ مارے،خاور مانیکا پر وکیل کے تشدد کے بعد ان کے ساتھ موجود وکلا ءنے انہیں بچایا اور عدالت میں لے گئے،عدالت میں جج کے چیمبر میں جانے کے بعد بھی پی ٹی آئی وکلاء اور کارکن خواتین نے کمرہ عدالت میں خاور مانیکا کو بوتلیں ماریں-

Shares: