بھارت کے معروف فیشن ڈیزائن منیش ملہوترا بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
باغی ٹی وی : بالی ووڈ سیلیبرٹی اسٹائلسٹ منیش ملہوترا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوزیٹیو سائن کی تصویر شیئر کرتے مداحوں کو کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی –
🙏🏻🙏🏻🙏🏻 pic.twitter.com/l7FEowFz7x
— Manish Malhotra (@ManishMalhotra) April 17, 2021
بھارتی فیشن ڈیزائنر نے اپنے میں کہا کہ ’میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد میں نےخود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور میں گھر میں ہی قرنطینہ کروں گا۔
منیش ملہوترا نے کہا کہ ’میں ڈاکٹرز کی ہدایت کردہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کررہا ہوں۔
بھارتی فیشن ڈیزائنر نے اپنے چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’آپ سب کے سپورٹ اور پیار کے لیے بہت شکریہ۔‘برائے مہربانی محفوظ رہیں اور خیال رکھیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بالی ووڈ کے کئی فنکار کورونا وائرس کی تیسری لہر کا شکار ہوچکے ہیں جن میں اکشے کمار، عالیہ بھٹ، عامر خان، گووندا ،رنیبر کپور، فاطمہ ثنا شیخ، سنی دیول، کارتک آریان، بپی لہری اور رنگاناتھ مدھاون سمیت دیگر شامل ہیں۔