لاہور ہائیکورٹ نے منشا بم کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دیدیا
جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے فیصلہ سنایا ،عدالت نے کل تفتیشی افسر کو منشا بم کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا، منشا بم کی جانب سے اشتیاق اے خان ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے ،منشا بم نے اے ٹی سی کورٹ کی جانب سے 14روزہ جسمانی ریمانڈ جو چیلنج کیا تھا
واضح رہے کہ لاہور پولیس کے سربراہ کی ہدایات پر ایک خصوصی ٹیم نے منشا بم کو گرفتار کیا تھا،نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے قبضہ مافیا کی سرکوبی کی ہدایت کی تھی خیال رہے کہ ملک منشا کھوکھر عرف منشا بم کو لاہور کے مہنگے علاقے جوہر ٹاؤن میں قبضہ گروپ کا سربراہ مانا جاتا ہے جس پر قبضے، قتل، اقدام قتل اور پولیس پر فائرنگ کے کئی مقدمے درج ہیں۔ اس کے خلاف غیر قانونی طور پر زمین پر قبضہ کرنے کا پہلا مقدمہ 1982 میں درج کیا گیا تھا۔ منشا بم کے خلاف مقدمات کی تعداد 78 ہوگئی ہے
شہریوں ارسلان، افتخار اور ادریس کی شکایت پر درج مقدمے میں منشا بم کے بیٹے فیصل کو بھی نامزد کیا گیا ہے، شہریوں نے بتایا کہ منشا بم اور ا س کے بیٹے نے مسلح ہو کر دھمکیاں دیں اور 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا
لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج
شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز
دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی
سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج
تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی