منشیات برآمدگی کیس ،عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو بری کردیا

0
149
rana sanaullah

منشیات برآمدگی کیس ،عدالت لاہور نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو بری کردیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی منشیات کیس میں بریت کی درخواست منظور کر لی ، بعد ازاں سماعت کے بعد عدالت نے رانا ثناء اللہ کو کیس سے بری کر دیا ،پراسیکیوشن کے 2 گواہان نے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے حق میں بیان دے دیا انسپکٹر احسان اعظم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز چیمہ نے بیان حلفی عدالت میں جمع کرادیا ،کہا کہ ہمارے سامنے رانا ثنا اللہ سے کوئی منشیات برآمدگی نہیں ہوئی، واقعے کا حقیقی طور پر علم نہیں ہے درست حقائق نہیں جانتا، استغاثہ میں گواہی کی تائید نہیں کرتا ،ہم نے کسی قسم کی کوئی منشیات رانا ثنااللہ کے پاس نہیں دیکھی رانا ثنااللہ کےخلاف منشیات کے الزام کے ٹھوس شواہد نہیں ہیں،

وکیل فرہاد علی شاہ نے کہا کہ رانا ثنااللہ پر سیاسی مقدمہ بنایا گیا تھا جو آج ختم ہوگیا ،فواد چودھری خود اعتراف کرچکے تھے کہ مقدمہ انہوں نے نہیں بنایا گواہان نے بیان دیا کہ رانا ثنا اللہ سے منشیات بر آمد نہیں ہوئی،رانا ثنا اللہ کے کیس میں واٹس ایپ پر جج تبدیل ہوتے تھے،رانا ثنا اللہ نے اسمبلی میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ یہ جھوٹا مقدمہ ہے،رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ ایک وقت آئیگا کہ وہ بےگناہ ثابت ہونگے،

عدالتی فیصلے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج حق کی فتح ہوئی ، میرے خلاف مقدمہ بے بنیاد تھا،عمران خان اور شہزاد اکبر نے معاملے میں دباو ڈالا،انتقامی کیسز بنانے والوں کے لیے آج یوم عبرت ہے،آئی جی اسلام آباد نے بات نہیں سنی تو انہوں نے اے این ایف کو استعمال کیا، ہمارے خلاف جھوٹے مقدمے بنائے گئے ، اب عوام کے سامنے سچ آرہا ہے، جھوٹے مقدمات کا یہی انجام ہونا چاہیے، نوازشریف اگلے الیکشن سے پہلے آئیں گے،آج کا فیصلہ ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے،

وفاقی وزیرمریم اورنگزیب نے وزیرداخلہ راناثنااللہ کو بریت پر مبارکباد دی اور ہا کہ راناثنااللہ نے مقدمے کا سامنا کیا، اگر راناثنااللہ کے خلاف ثبوت تھے تو عدالت کو دیتے ،گزشتہ حکومت نے مخالفین پر بے بنیاد مقدمات بنائے پی ٹی آئی رہنما وں نے قرآن شریف کی بھی قسمیں کھائی گئیں ،رانا ثنا اللہ پر جو الزام لگائے اس کی قیمت کون ادا کرے گا ؟ الیکشن کی تاریخ اکتوبر 2023ہے

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے منشیات کیس میں بریت کی درخواست دائر کی ہے، عدالت میں درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پراسیکیوشن کے پاس ٹھوس شواہد نہیں ہیں سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا فوادچودھری کے میڈیا پر بیان کے بعد مقدمے کی کوئی حیثیت نہیں رہی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت رانا ثنااللہ کو بری کرنے کا حکم دے

تمباکو نوشی کے استعمال کے خلاف مہم،ویب سائٹ کا افتتاح

 تمباکو نوشی کے خلاف کرومیٹک کے زیر اہتمام کانفرنس :کس کس نے اور کیا گفتگو کی تفصیلات آگئیں

تمباکو سیکٹر میں سالانہ 70 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

جب حکمران ٹکٹ ہی ان لوگوں کو دیں جن کا کاروبار تمباکو اور سگریٹ سے وابستہ ہو تو کیا پابندی لگے گی سینیٹر سحر کامران

ٹرائل کورٹس میں زیرالتواء منشیات کیسز کی تفصیلات آئندہ اجلاس میں طلب

رانا ثنا اللہ کے خلاف سی این ایس اے 1997ء کی دفعات 9 سی، 15 اور 17 کے تحت کیس درج کیا گیا،رانا ثناءاللہ کی لاہور ہائی کورٹ سے 24 دسمبر 2019 کو درخواست ضمانت منظور کر لی گئی تھی رانا ثناءاللہ اس کیس میں تقریبا چھ ماہ جیل میں قید رہے تھے رانا ثناء اللہ کو اے این ایف حکام نے یکم جولائی 2019 کو موٹر وے پر ناکہ لگا کر منشیات کی بھاری مقدار کے ساتھ گرفتار کیا تھا،

@MumtaazAwan

Leave a reply