بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کا سرغنہ گرفتار

0
43

شہر قائر کراچی میں شاہراہِ نور جہاں پولیس نے بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا

ملزم کامران خان ولد عبدالوکیل بین الصوبائی گروہ کے نیٹ ورک کے ذریعے کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کررہا تھا ملزم نے دورانِ انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ عدیل کوئٹہ وال ڈیلر سے مال لیتا ہے اور کراچی میں مختلف علاقوں میں مال دیتا ہے اکثر مال کی سپلائی کا آرڈر عدیل ہی لیتا تھا اور کامران کو آرڈر دیتا تھا اور کامران بتائے ہوئے جگہ پر مال پہنچا دیتا تھا ملزم کامران سے دورانِ گرفتاری 6 کلو چرس مالیت 4 لاکھ روپے اور ڈیڑھ کلو آئس مالیت 6 لاکھ روپے تقریباً برآمد کر لی گئی،ملزم نے اعتراف کیا کہ ملیر میں حشمت کو منشیات سپلائی کرتا ہے جو آگے مال کو بیچتا ہے ملیر جعفرِطیار سوسائٹی میں جہانزیب نامی ڈرگ پیڈلر کو مال دیتا ہے جبکہ طارق کو لیاقت آباد 10 نمبر میں مال دیتا ہے جبکہ اکثر خریدار کا عدیل ہی نمبر دیتا ہے اور وہ مال پہنچا دیتا ہے شاہراہِ نور جہاں پولیس کا عدیل اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے جلد گرفتار کر لیا جائے گا گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی

دوسری جانب ضلع ویسٹ پولیس نے ڈکیتی روبری کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کے مطابق ملزمان 6 روز قبل تھانہ اورنگی کے علاقے سیکٹر 9E میں واقع اسنوکر کلب میں ڈکیتی کی واردات کرکے فرار ہوئے تھے۔واردات کا مقدمہ الزام نمبر 506/2022 بجرم دفعہ 392/39734 تھانہ اورنگی میں درج ہے‌۔ایس ایچ او اقبال مارکیٹ نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا۔ملزمان سے 03 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، اسنوکر کلب سے چھیننے گئے 04 موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی گئی،ملزم کے خلاف مقدمات الزام نمبر 347/2022، 348/2022 اور 349/2022 درج کر لیا گیا،گرفتار ملزمان گینگ میں کامران ولد دلدار، یاسر علی ولد لیاقت علی اور ناصر علی ولد لیاقت علی شامل ہیں۔

مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت اور ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کی زیرِ نگرانی ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز سے گزشتہ روز سندھ پولیس کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان سے لدے ٹرکوں کا قافلہ سندھ کے مختلف علاقوں میں روانہ کیا گیا۔ امدادی سامان سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔شہریوں کی جانب سے امدادی سامان سیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کے باہر لگائے گئے ریلیف کیمپس میں جمع کرایا گیاجس میں پینے کاپانی، دالیں، اناج، خشک دودھ، بسکٹ، چائے اور بستروغیرہ شامل ہیں۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد جو کہ پولیس کرائسز مینیجمنٹ سینٹر کے فوکل پرسن بھی ہیں نے قافلے کے ہمراہ جانے والے کمانڈوز و افسران کو ازخود بریفنگ دی اور امدادی سامان کو مستحقین تک پہنچانے کی ہدایات دیں۔اس موقع پرڈاکٹر مقصود احمد نے کہا کہ آئی جی سندھ غلامی نبی میمن نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ ہم نے اس مشکل وقت میں سندھ کے عوام کی بھرپور مدد کرنی ہے اور مشکل میں گھرے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑاہونا ہے لٰہذا آئی جی سندھ کے احکامات اور حب الوطنی کے جذبے کو مد نظر رکھتے ہوئے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز سے امدادی سامان کے قافلے نکلے ہیں جو کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں مستحقین میں اشیائے ضرورت تقسیم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس موجودہ بحران میں مثالی کردار ادا کر رہی ہے۔ سندھ پولیس کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے، یہ اب نہ صرف امن و امان کے قیام کو یقینی بنائے گی بلکہ سیلاب زدگان کے مشکل وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی اور ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

Leave a reply