وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ادارے ظلِ سبحانی کی خواہشات کے نہیں آئین اور قانون کے تابع ہیں۔
قانون کی خلاف ورزی پر سزا تو ملے گی، فردوس عاشق اعوان
عرفان صدیقی کو کس نے گرفتار کروایا، مریم اورنگزیب نے کیا انکشاف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے جرم میں سزا یافتہ اور منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار سیاسی قیدی نہیں قوم کے مجرم ہیں۔شہباز شریف کا رانا ثنا اللہ کیلئے گورنمنٹ ہاؤس مری کی طرز پر شاہانہ فائیو اسٹار سہولتوں کا مطالبہ دیگر قیدیوں سے مذاق ہے۔
نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز صاحب! شہنشاہیت کے خواب سے بیدار ہوں اور نئے پاکستان کی حقیقت کا سامنا کریں۔جہاں بلاتفریق قانون کا یکساں اطلاق عمل میں لایا جا رہا ہے۔اب ادارے ظلِ سبحانی کی خواہشات کے نہیں آئین اور قانون کے تابع ہیں۔
پاکستان کی کامیابی، امریکا نے ایسا اعلان کر دیا کہ بھارت سن کر آگ بگولا ہو جائے
واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کو گرفتار کیا تھا بعد ازاں اے این ایف نے چالان عدالت میں جمع کروا دیا.