منشیات کے بین الاصوبائی سمگلر کو عمر قید اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی گئی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ عثمان ولی خان کی زیر نگرانی ماڈل کرمینل ٹرائل کورٹ ڈیرہ کے سپیشل جج 1 میاں محمود نے مزد ا ٹرک میں کروڑوں روپے مالیت کی 156 کلو گرام چرس برآمد ہونے کے مقدمہ میں ایک مجرم غلام علی کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ساتھی مفرور ملزم محمد اسلم کے دائمی وارنٹ گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے ،

مقدمہ کی سماعت کے موقع پر حاجی محمد آصف کروڑی اور سنیئر پپلک پراسیکیوٹر محمد شکیل احمد شیخ نے عدالت کی رہنمائی کی۔استغاثہ کے مطابق25 اکتوبر سال 2021 کو درابن پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ بھاری مقدار میں منشیات کوئٹہ سے براستہ ڈیرہ اسماعیل خان سمگلنگ کی کوششیں کی جائیگی، اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ درابن بمعہ دیگر پولیس نفری کو الرٹ کیا گیا، کاروائی میں پولیس نے درابن ڈی آئی خان روڈ پر ناکہ بندی سخت کردی ، اس دوران درابن درازندہ روڈ پولیس چوکی کے قریب مزدا ٹرک گاڑی نمبر CJY0865 سندھ کو روکا ،ڈرائیور کواتارنے پر اس نے اپنا نام غلام علی ولد نواز علی قوم درس سکنہ مٹیاری حیدر آباد سندھ بتایا ،تلاشی لینے پر مزدا ٹرک میں گھریلو سامان صوفہ سیٹ ،الماری ،چارپائی ،موٹرسائیکل اور دیگر گھریلو سامان موجود تھا ، بلٹی پربلی حیدری گذز فارورڈنگ ایجنسی کوئٹہ بلٹی نمبر3923 بنام خلیق الرحمان مورخہ 23.10.2021 ملٹری فارم آفیسر کوئٹہ خلیق الرحمان کا سامان کوئٹہ سے اوکاڑہ جانا تحریر تھا ۔

مزدا ٹرک کو مزید چیک کرنے پر ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 156 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی جس کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں کروڑوں روپے بتائی گئی ۔پولیس نے ڈرائیور غلام علی کو موقع سے گرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ جرم زیر دفعہ 9(D)CNSAدرج کرلیا ،مقدمہ کی سماعت کے دوران ڈرائیور غلام علی کے خلاف جرم ثابت ہونے پر اسے عمر قید سخت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا جبکہ اس کے ساتھی ملزم محمد اسلم ولد خادم ح قوم بھٹی سکنہ محلہ رشید آباد ٹنڈو آدم ضلع سانگھڑ صوبہ سندھ کو مفرور گردانتے ہوئے اس کے خلاف دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل کالعدم قرار

سائفر کیس،لگی دفعات میں سزا،عمر قید،سزائے موت ہے،ضمانت کیس کا فیصلہ

سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

سائفر معاملہ؛ اعظم خان کے بعد فارن سیکرٹری بھی عمران خان کیخلاف گواہ بن گئے

سائفر کیس، عمران خان کو بیٹوں سے بات کروانے کی اجازت

Shares: