منشیات کیس، ایک بار پھر رانا ثناء اللہ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منشیات برآمدگی کیس سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ اے این ایف عدالت پہنچ گئے
اینٹی نارکوٹکس عدالت میں سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کیخلاف 15 کلو ہیروئین برامدگی کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے سماعت 19 جون تک ملتوی کر دی انسداد منشیات عدالت کے جج شاکر حسن کے تبادلے کے باعث سینٹرل جج خالد بشیر بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے چالان انسداد منشیات عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے رانا ثناءاللہ اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عاٸد نہیں ہو سکی
رانا ثنا اللہ کے خلاف سی این ایس اے 1997ء کی دفعات 9 سی، 15 اور 17 کے تحت کیس درج کیا گیا،رانا ثناءاللہ کی لاہور ہائی کورٹ سے 24 دسمبر 2019 کو درخواست ضمانت منظور کر لی گئی تھی رانا ثناءاللہ اس کیس میں تقریبا چھ ماہ جیل میں قید رہے تھے رانا ثناء اللہ کو اے این ایف حکام نے یکم جولائی 2019 کو موٹر وے پر ناکہ لگا کر منشیات کی بھاری مقدار کے ساتھ گرفتار کیا تھا،
شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری
شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟
شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟
شہباز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز، 8 رکنی میڈیکل بورڈ جیل پہنچ گیا
سینیٹ انتخابات، شہباز شریف سے کون کونسی اہم شخصیات ملنے پہنچ گئیں؟
شہباز شریف کے کتنے ارب اثاثوں کی تفصیلات نہیں مل رہیں؟ نیب کا عدالت میں انکشاف
رانا ثناء اللہ جہانگیر ترین کے حق میں میدان میں آ گئے، کیا کہہ دیا؟