لاہور میں ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
باغی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ مصری شاہ اور شاد باغ پولیس نے کاروائیاں کیں۔ جس کے دوران تین منشیات فروش گرفتار کیے گئے ہیں۔
گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضہ سے 2کلو250گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔ مصری شاہ پولیس نے کاروائی کرکے ملزم چاند کے قبضہ سے 1220 گرام چرس برآمد کی جبکہ شاد باغ پولیس نے کاروائی کرکے ملزمان سفیان اور رمضان کے قبضہ سے 1030 گرام چرس برآمد کی ہے۔ ملزمان کے خلاف منشیات فروشی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جا ری ہیں۔ انسداد جرائم کے حوالہ سے بہتر کاروائی کرنے پر ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی نے اہلکاروں کو شاباش دی۔