خاتون کو مبینہ طور جہیز نہ دینے پر زندہ جلا دیا گیا

0
57

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پور میں ایک خاتون کو مبینہ طور جہیز نہ دینے پر زندہ جلا دیا گیا۔متاثرہ خاتون کو قریب کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

کورونا وائرس کے انفیکشن کا خدشہ جہیز سے فائدہ اٹھانے والوں کی جہیز لینے کی خواہش کو بھی کم نہیں کر رہا ہے۔تازہ ترین معاملہ جبل پور کے دموہ کا ہے جہاں جہیز کے لالچ میں 22 سالہ لڑکی کو اس کے سسرال والوں نے مبینہ طور زندہ جلا دیا۔ خاتون تقریبا 80 فیصد تک جل چکی تھیں، جس کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون کے اہل خانہ نے بتایا کہ جون 2019 میں شادی ہوئی تھی، اس وقت سے اسے سسرال والے پریشان کر رہے تھے۔انھوں نے مزید بتایا ونیتا کو جلانے کے بعد سسرال والے اسے ہسپتال لے گئے ، جہاں اس کی موت ہوگئی، اور اس کو حادثہ بتا رہے ہیں۔اہل خانہ کی شکایت پر ، دموہ پولیس نے اب اس معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Leave a reply