مسجد میں گانے کی ویڈیو پر صبا قمر نے معافی مانگ لی

باغی ٹی وی . اداکارہ صبا قمر نے مسجد میں گانا ریکارڈ کرانے اور رقص کرنے پر معافی مانگ لی .واضح رہے کہ مسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی ، گانے کی شوٹنگ کے دوران کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ان دونوں نے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے ساتھ ساتھ مقدس مقام کی بے عزتی کی ہے لہٰذا دونوں کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔


واضح رہے کہ صبا قمر گلوکار بلال سعید کے نئے آنے والے گانے قبول ہے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کا ایک سین مسجد وزیر خان میں بھی لیا گیا جس پر مذہبی معروف شکصیات سمیت لوگ بھی شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کی گرفتاری اور کاروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں-سیکرٹری اوقاف پنجاب اظہر نے مسجد میں گانے کی شوٹنگ پر صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

مسجد میں گانے کی شوٹنگ پر صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، سیکرٹری اوقاف پنجاب

Shares: