ویسٹ پولیس نے منشیات کی سپلائی کو ناکام بناتے ہوئے مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان گروہ منشیات فروشی و اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان نے پولیس کے رکنے کا اشارہ ملتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ ایس ایچ او پیرآباد نے حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانول چوک کے قریب کاروائی کی۔ ملزمان بنام احسان الدین ولد سراج الدین اور شہریار ولدمحمد فاروق کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان سے ساڑھے تین کلو سے زائد فائن کوالٹی کی چرس اور اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل نمبری GAG-2439 برآمد۔ برآمدہ موٹرسائیکل تھانہ پاکستان بازار کے علاقہ سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی۔ واردات کا مقدمہ الزام نمبر 100/2021 شہری کی مدعیت میں تھانہ پاکستان بازار میں درج ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 270/2021 درج، تفتیش جاری۔ گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور ملزم شہریار قبل از بھی مقدمہ الزام نمبر 222/2021 بجرم دفعہ 392/34 اور 223/2021 بجرم دفعہ 23(i)A میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ گرفتار ملزمان کے فرار ساتھی ثاقب سواتی اور نجیب اللّه عرف جگنو کی تلاش جاری ہے۔

Shares: